"سقوط غرناطہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 28:
==سقوطِ غرناطہ سے قبل پے در پے واقعات و حوادث اور آخری حکمران ابوعبداللہ کا شرمناک کردار==
"جس چیز کی حفاظت تم مردوں کی طرح نہیں کرسکے ، اس کے چھن جانے پر عورتوں کی طرح آنسو بہانے سے کیا فائدہ۔"
[[فائل:Reino de Granada-ar.svg|تصغیر|[[امارت غرناطہ|مملکتِ غرناطہ]] کا نقشہ اور اس کے شہروں قشتالہ کے قبضے میں آنے کی تاریخیں دکھائی گئی ہیں۔]]
 
یہ وہ تاریخی الفاظ ہیں جو مسلم اسپین (اندلس)کے آخری حکمراں ابو عبداللہ بن مولائے ابو الحسن کی والدہ نے اُسے اُس وقت کہے جب وہ غرناطہ کی چابیاں مسیحی حکمرانوں کے حوالے کرکے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غرناطہ سے جلا وطن ہورہا تھا۔ اس نے جب آخری نگاہ اپنے آبا ؤ اجداد کے ورثے پر ڈالی تو اس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں ۔ اس مقام پر جہاں ابو عبداللہ کی آہ نکلی مسیحیوں نے مسلمانوں کی شکست کی علامت کے طور پر محفوظ کر لیا اور آج اسے مور کی آخری آہ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔خیال رہے کہ یورپی تاریخ داں اندلس کے مسلمانوں کے لیے ’’مور‘‘ Moors کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
ابو عبداللہ، اندلس کی آخری مسلم ریاست غرناطہ کا وہ بد بخت حکمران تھا جس نے عین اس وقت اپنے والد ابو الحسن اور چچا [[محمد بن سعد]] الزاغل کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا جب وہ اندلس میں مسیحیوں کے مشترکہ لشکر سے اندلس میں مسلمانوں کی بقا کی آخری لڑائی لڑ رہے تھے۔