"تاراکیشور دستیدار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
اضافہ مواد
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
'''تاراکیشور دستیدار''' {{دیگر نام|انگریزی= Tarakeswar Dastidar، بنگلہ= তারকেশ্বর দস্তিদার}}، پیدائش: [[1911ء]] - وفات: [[12 جنوری]]، [[1934ء]]) برطانوی راج میں بنگال کے مشہور انقلابیاورانقلابی اور [[تحریک آزادی ہند]] کے مجاہد تھے۔وہ انقلابی تنظیم انڈین ریپبلکن آرمی کے فعال کارکن تھے اور بعد میں اس تنظیم کے رہنما بن گئے۔ مشہور انقلابی سوریہ سین، کلپنا دتا اور دیگر کے ساتھ مل کر چٹگانگ اسلحہ خانے پر مسلح حملے میں شرکت کی۔ ان پر غداری کا مقدمہ چلایا گیا اور اس مقدمے میں سزا سنا کر 12 جنوری 1934ء میں سوریہ سین کے ساتھ چٹگانگ سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
 
== حالات زندگی ==
تاراکیشور دستیدار ولد چندرا موہن دستیدار 1911ء کو سرواٹالی، [[چٹاگانگ ضلع]]، [[بنگال پریزیڈنسی]] (حالیہ بنگلہ دیش) میں پیدا ہوئے۔ وہ بنگال کے مشہور انقلابی سوریہ سین (22 مارچ 1894ء - 12 جنوری 1934ء) کے ساتھی اور انقلابی تنظیم انڈین ریپبلکن آرمی کے فعام رکن تھے۔ تاراکیشور [[1930ء]] میں بم بناتے ہوئے ایک بم پھٹنے سے زخمی ہوئے۔ 18 اپریل [[1930ء]] کو چٹگانگ کے اسلحہ خانے پر مسلح حملے میں انہوں نے سوریہ سین، کلپا دتا اور دیگر انقلابیوں کے ساتھ شرکت کی۔ سوریہ سین کی گرفتاری کے بعد وہ انڈین ریپبلکن آرمی کے لیڈر بن گئے۔ دورانِ روپوشی تاراکیشور نے انقلابی سرگرمیوں کو چلایا۔ 8 مئی 1933ء کو گہیرا نامی گائوں میں پورنا تعلقہ دار کے مکان پر پولیس سے مسلح مقابلے میں زخمی ہوئے۔ہوئے اور گرتار کر لیا گیا۔ ہندوستان کی برطانوی حکومت نے ان پر غداری مقدمہ چلایا گیا اور 14 اگست 1933ء کو انہیں دیگر ساتھیوں کے ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ تاراکیشور دستیدار کو 12 جنوری 1934ء کو چٹگانگ ڈسٹرکٹ جیل میں سوریہ سین کے ساتھ پھانسی دے دی گئی۔<ref>شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، [[قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان]] نئی دہلی، 1998ء، ص 198</ref><ref>{{Cite web|url=http://radhikaranjan.blogspot.com/2014/03/241-tarakeswar-dastidar-242-tarakeswar.html|title=Marxist Indiana|last=|date=6 2014|website=radhikaranjan.blogspot.com|access-date=6 November 2020}}</ref>
 
== حوالہ جات ==