"خط رقاع" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
« == حوالہ جات == زمرہ:اسلامی خطاطی زمرہ:عرب خطاطی <references />{{اسلامی خطاطی}}» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''خط رقاع''' [[اسلامی خطاطی]] کا ایک خط ہے جو دراصل [[خط رقعہ]] سے ہی اخذ ہوا ہے۔ [[اسلامی خطاطی]] کا یہ خط قدیم ترین تو نہیں مگر [[خلافت عباسیہ]] کے عہدِ حکمرانی میں [[خط رقعہ]] کی ایجاد کے بعد وجود میں آیا ہے۔ اِسے نہایت آسان ترین خط بھی سمجھا جاتا ہے۔
==تاریخ==
خط رقاع [[خط رقعہ]] سے اخذ ہوا ہے۔ رقاع رقعہ کی جمع ہے۔ کاغذ کے پرزے یا ٹکڑے کو رقعہ کہتے ہیں۔ اِس خط کو رقاع اِس لئے کہا جاتا ہے کہ آغاز میں یہ کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر لکھا جاتا تھا۔ معمولی ضرورت کی کوئی بات یا معمولی خط بھی اِس ٹکڑے پر لکھا جاتا جن میں معاملات کی عجلت درپیش ہوتی تھی۔ اِس لئے قلم کی روانی و آسانی کے لئے اِس خط کو ترویج ملی۔ [[خلافت عباسیہ]] کے زمانے میں [[اسلامی خطاطی]] کے جتنے بھی خطوط وجود میں آئے، اُن میں سہل ترین [[خط دیوانی]] اور [[خط رقعہ]] تھے، اور [[خط رقعہ]] کو مزید سہل بنانے کے لئے خط رقاع کو ایجاد کیا گیا۔ یہ سرعت نگاری کے لئے بہترین خط ہے کیونکہ اِس میں [[قلم]] کی گردش آزادانہ اور سریع السَیر ہوتی ہے۔ یہ خط بڑی حد تک [[خط ثلث]] سے اور [[خط توقیع]] سے مشابہہ ہے۔
==خصوصیات==
*خط رقاع میں حروف چھوٹے اور لطیف قسم کے بنائے جاتے ہیں۔
*قلم کا [[قط]] بھی باریک ہوتا ہے۔
*خط میں استدارہ اور دَور بہت زیادہ ہے۔
*اِس خط میں سطح 1/6 دانگ (حصہ) ہوتی ہے۔
*عمودی حروف میں ترویس بالکل نہیں ہوتی۔ یعنی حروف [[ا|الف]]، [[ل|لام]] کے سِروں پر چھوٹا شوشہ نہیں بنایا جاتا۔
*[[حروف تہجی]] میں گرہ دار حروف کی گرہ بند رکھی جاتی ہے۔
*عام قواعد سے ہٹ کر بعض حروف اور بعض مرکبات خط رقاع میں بالکل مخصوص انداز میں لکھے جاتے ہیں۔
*[[قلم]] کی حرکت تیز اور آزادانہ ہوتی ہے تاکہ سرعت نگاری قائم رہے۔<ref>صبح الاعشیٰ: جلد 3، صفحہ 119۔</ref>
 
 
== حوالہ جات ==