"منڈی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:تجارت
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
'''منڈی''' مختلف انواع کے [[نظام (طریقہ)|نظامات]]، [[institution|اداروں]]، [[دستورالعمل|طرائق]]، [[معاونت:Urdu language Support with Windows XP|معاشرتی نسبت]]وں اور [[بنیادی ڈھانچہ]] کو کہتے ہیں بذریعہ جس کے افراد تبادلہ میں ملوث ہوتے ہیں۔
 
==اقسام==
بنیادی طور پر منڈی (مارکیٹ) دو قسم کی ہوتی ہیں۔
# اجناس کی منڈی
# مالیات کی منڈی
 
===اجناس کی منڈی===
اس میں روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کی لین دین ہوتی ہے۔ یہ منڈی اس وقت بھی موجود تھی جب انسان نے تاریخ لکھنا نہیں سیکھا تھا۔ اس کی مزید دو بڑی قسمیں ہوتی ہیں۔
# حقیقی منڈی جہاں خریدار اور بیچنے والا ایک دوسرے سے ربط بناتے ہیں جیسے بازار، شاپنگ مال وغیرہ۔ [[نیلام]] بھی حقیقی منڈی کی ایک قسم ہے۔
# آن لائن منڈی جہاں فون یا [[انٹرنیٹ]] کی مدد سے خریدار اور بیچنے والا ایک دوسرے سے ربط بناتے ہیں جیسے [[علی بابا]] یا [[ایمیزون]]۔ آن لائن منڈیاں انیسویں صدی کے وسط میں [[ٹیلی گرافی]] کی ایجاد کے بعد وجود میں آئیں۔
 
===مالیات کی منڈی===
اس میں مالیاتی کاغذوں کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔ یہ 1602ء میں اس وقت شروع ہوئی جب ولندیزی ایسٹ انڈیا کمپنی نے دنیا میں پہلی دفعہ اپنے کاغذی شیئر چھاپ کر بیچنے شروع کیے۔ [[کمپیوٹر]] کی ایجاد کے بعد کاغذی اثاثے بتدریج ڈیجیٹل اثاثوں میں تبدیل ہو گئے۔<br>
 
مالیاتی منڈی کی مزید 4 اقسام ہوتی ہیں۔<ref>[https://www.managementstudyguide.com/what-is-market.htm What is a Market - Definition and Different types of Markets]</ref>
# [[اسٹاک مارکیٹ]]۔ اس میں کسی کمپنی کے کاغذی حصص کی لین دین ہوتی ہے۔
# [[بونڈ مارکیٹ]]۔ اس میں حکومت یا کسی بڑی کمپنی کے قرضوں کی کاغذی دستاویزات کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔ ان قرضوں پر بونڈ کے مالک کو سود ملتا ہے۔
# [[فورین ایکسچینج]] مارکیٹ۔ اس میں مختلف ممالک کی کاغذی یا ڈیجیٹل [[کاغذی کرنسی|کرنسی]] کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔ یہ آج دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے۔
# [[فیوچر مارکیٹ]]۔ اس میں کسی جنس (چیز) کی مستقبل کی قیمت کے اندازوں پر [[سٹے بازی]] ہوتی ہے۔
 
==مزید دیکھیے==
* [[Bait-And-Switch|چارہ ڈال کر گھیرنا]]
* [[ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی]]
* [[بینک آف انگلینڈ]]
* [[جوہن لا (معاشیات دان)]]
* [[کریڈٹ]]
 
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}