"واسکو ڈے گاما" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
Replacing Vasco-da-gama-2.jpg with File:Gregório_Lopes_-_Vasco_da_Gama_(ca_1524).jpg (by CommonsDelinker because: File renamed: correction).
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 9:
واسکوڈے گاما 20 مئی 1498 کو [[کالی کٹ]] ہندوستان پہنچا تھا۔ اس سے چار سال قبل [[کولمبس]] امریکا دریافت کر چکا تھا جبکہ [[بابر]] نے 1526 ء میں دہلی کا تخت سنبھالا۔<br/>
[[ممباسہ]] (موجودہ [[کینیا]]) کے نزدیک اس نے کئی عرب تجارتی جہازوں کو لوٹا۔ عرب ملاح اور جہازراں [[احمد بن ماجد]] کے تعاون سے اسے ہندوستان جانے کا راستہ ملا۔ اس کے بعد وہ شمال میں [[مالندی]] (مغربی [[افریقا]]) پہنچا جہاں اسے پہلی بار ہندوستانی تاجر نظر آئے۔ وہاں سے اس نے کسی ہندوستانی ملاح کو (غالباً اغوا کرکے) آمادہ کیا کہ اسے ہندوستان تک لے جائے۔<br/>
کالی کٹ کے حکمران [[ساموتھری]] نے واسکوڈے گاما کی آو بھگت کی۔ لیکن درباری یہ دیکھ کر بڑا حیران ہوئے کہ اس نے راجا کو تحفے میں کوئی خاص چیز نہیں دی اور نہ سونا چاندی دیا۔ راجا سے اس کے مذاکرات ناکام رہے۔ واسکو ڈی گاما نے اجازت مانگی کہ جو سامان جو وہ بیچ نہیں سکا ہے اس کی رکھوالی کے لیے وہ یہاں اپنا کوئی آدمی چھوڑ جائے لیکن راجا نہ مانا۔ بلکہ راجا نے مطالبہ کیا کہ دوسرے تاجروں کی طرح وہ بھی کسٹم ڈیوٹی ادا کرے جو عام طور پر سونے کی شکل میں ہوتی تھی۔ جاتے وقت واسکوڈے گاما اپنے ساتھ چند ہندوستانی سپاہی اور 16 ماہی گیروں کو اغوا کر کے زبردستی لے گیا۔ جو سامان وہ ہندوستان سے لے کر یورپ گیا اس پر منافع اس سفر کے اخراجات سے 60 گنا زیادہ تھا۔<br>
اپنے پہلے سفر میں اسے افریقہ سے کالی کٹ تک پہنچنے میں صرف 23 دن لگے تھے لیکن واپسی کے وقت ہوا کے مخالف سفر میں افریقہ (مالندی) پہنچتے پہنچتے 132 دن لگے اور اس دوران اس کے عملے کے آدھے لوگ بیماریوں سے مر گئے۔ اور باقیوں میں سے بہت سے [[اسکروی]] کا شکار ہو گئے۔ عملے کی شدید کمی کی وجہ سے واپسی کے وقت واسکو ڈی گاما کو اپنے تین جہازوں میں سے ایک جہاز افریقہ میں چھوڑنا پڑا تاکہ عملہ باقی دونوں جہازوں کو سنبھال سکے۔
 
اسے افریقہ سے کالی کٹ تک پہنچنے میں صرف 23 دن لگے تھے لیکن واپسی کے وقت ہوا کے مخالف سفر میں افریقہ (مالندی) پہنچتے پہنچتے 132 دن لگے اور اس دوران اس کے عملے کے آدھے لوگ بیماریوں سے مر گئے۔ اور باقیوں میں سے بہت سے [[اسکروی]] کا شکار ہو گئے۔ عملے کی شدید کمی کی وجہ سے واپسی کے وقت واسکو ڈی گاما کو اپنے تین جہازوں میں سے ایک جہاز افریقہ میں چھوڑنا پڑا تاکہ عملہ باقی دونوں جہازوں کو سنبھال سکے۔
 
== قزاقی ==
سطر 20 ⟵ 19:
 
1502 میں اپنے دوسرے سفر میں واسکو ڈے گاما نے [[کالی کٹ]] کے نزدیک 20 ہندوستانی تجارتی جہازوں کو لوٹ لیا اور ان کے عملے کو ذبح کر دیا۔ 800 سے زیادہ قیدیوں کے ہاتھ ناک اور کان کاٹ کر ایک کشتی میں ڈال کر ایک رقعہ کے ساتھ کالی کٹ کے راجا کو بجھوائے کہ وہ ان سے سالن پکا لے۔<ref>[http://www.indian oceanstrategy.com/face.pdf]</ref>
 
==گن بوٹ تجارت==
: "واسکو نے کالی کٹ میں اپنے قیام کے دوران مسلمانوں کے کم از کم 15 سو جہاز گنے تھے۔ لیکن اس نے ایک دلچسپ بات بھی نوٹ کی تھی: یہ جہاز اکثر و بیشتر غیر مسلح ہوا کرتے تھے۔ بحرِ ہند میں ہونے والی تجارت بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم تھی اور محصول اس طرح طے کیا جاتا تھا کہ دونوں اطراف کو فائدہ ہو۔"
 
: "پرتگال ان اصولوں پر کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس کا مقصد طاقت کے ذریعے اپنی اجارہ داری قائم کر کے تمام دوسرے فریقوں کو اپنی شرائط پر مغلوب بنانا تھا۔ جلد ہی اس منصوبے کے خد و خال واضح ہو گئے۔ واسکو دے گاما کی آمد کے چھ ماہ کے اندر اندر جب پیدرو الواریس کبرال کی قیادت میں دوسرا پرتگالی بیڑا ہندوستان کی سمت روانہ ہوا تو اس میں 13 جہاز شامل تھے اور اس کی تیاری تجارتی مہم سے زیادہ جنگی کارروائی کی تھی۔"
 
: "اگلی بار جب واسکو دے گاما نے ہندوستان کا سفر اختیار کیا تو اس کے تیور کچھ اور تھے۔ اس نے افریقہ کے مشرقی ساحلی شہروں کو بلاوجہ اور بلاامتیاز بمباری کا نشانہ بنایا اور خراج وصول کیے بغیر اور یہ وعدہ لیے بغیر کہ وہ آئندہ مسلمان تاجروں سے تجارت نہیں کریں گے، وہاں سے نہیں ٹلا۔
 
'گن بوٹ ڈپلومیسی' بلکہ گن بوٹ تجارت کی اس سے عمدہ مثال ملنا مشکل ہے۔"<ref>[https://www.bbc.com/urdu/regional-44758970 واسکو ڈے کاما۔ بی بی سی اردو]</ref>
 
 
 
== مزید دیکھیے ==