"دائرۃ المعارف بریٹانیکا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 29:
}}
[[فائل:EncycBrit1913.jpg|تصغیر|29ویں اشاعت کا [[اشتہارات|اشتہار]]]]
'''دائرۃ المعارف بریٹانیکا''' {{دیگر نام|انگریزی=British Encyclopaedia|لاطینی=Encyclopædia Britannica|عربی=موسوعة بريتانيكا|فارسی=دانشنامہدانشنامهٔ بریتانیکا}} ایک انگریزی زبان کا عمومی معلومات پر مشتمل دائرۃ المعارف ہے۔[[2010ء]] میں اسے شائع کرنے والے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ، [[2012ء]] کے بعد اس کی کاغذی طباعت بند کر دی جائے گئی۔ یہ سو سے زیادہ مرتبہ ترمیم شدہ حالت میں شائع ہوا، اسے 4،000 شخصیات نے لکھا، جن میں سے 101 [[نوبل انعام]] یافتہ اور 5 [[صدر ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکی صدور]] بھی شامل تھے۔
<br />
بریطانیکا انگریزی زبان کا سب سے پرانا دائرۃ المعارف ہے جو ابھی بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ پہلی بار [[ایڈنبرا]]، [[اسکاٹ لینڈ]] سے [[1768ء]] سے [[1771ء]] کے دوران میں تین جلدوں میں شائع کیا گيا۔ دائرۃ المعارف میں اضافہ کیا گيا اور دوسری طباعت دس (10) جلدوں میں اور چوتھی طباعت بیس (20) جلدوں میں ([[1801ء]]تا[[1810ء]]) چھپی۔ ایک علمی کام کی حثیت سے اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب جلدی ہی نامور مصنفین کو بھرتی کیا گيا۔ نویں (1875–1889) اورگیارہ ویں (1911) طباعت اپنی ادبی و علمی انداز کی بدولت تاریخ ساز دائرۃ المعارف ہیں۔