"فیضان پیرزادہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«فیضان پیرزادہ 4 اکتوبر 1958ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے فیشن ڈ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
21 دسمبر: یومِ وفات جناب فیضان پیرزادہ - نامور پُتلی ساز، مصور، فیشن ڈیزائنر اور رفیع پیر تھیٹر کے ڈائریکٹر
 
فیضان پیرزادہ 4 اکتوبر 1958ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے فیشن ڈیزائن کے شعبے میں ڈگری حاصل کی اوراس کے بعد 80ء کی دہائی میں نیویارک میں ایک آرٹ گیلری قائم کی۔ امریکا میں چند ماہ گزارنے کے بعد فیضان پیرزادہ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیااورپاکستان میں رفیع پیرتھیٹر ورکشاپ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔ اس ادارے کے پلیٹ فارم سے انہوں نے پہلی مرتبہ گرینڈ میوزک فیسٹیول کاآئیڈیا دیا اورپھر اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ ایک ایسا فیسٹیول ڈیزائن کیا جس کو پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں نے بہت سراہا۔ اس فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک کے فنکاروں نے حصہ لیا۔ یہ شاید وہ پہلا موقع تھا جب مغربی ممالک سمیت دنیا کے دیگرممالک کے فنکاروں کی بڑی تعداد نے پاکستان میں ایک فیسٹیول میں پرفارم کیا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ فیسٹیول میں جہاں ہمارے ملک کے معروف فنکاروں نے حصہ لیا وہیں ایسے علاقائی فنکاروںکو بھی اپنے فن کے اظہارکا موقع دیا گیا جو عرصہ دراز سے اپنے علاقے کے کلچرکو پیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم تلاش کررہے تھے۔
 
فیضان پیرزادہ نے گائیکی، مصوری، اور سازندوں میں ملک کے کونے کونے سے ایسا ٹیلنٹ تلاش کیا اور پھر ان کو اس منفرد انداز سے پیش کیا کہ آج وہ لوگ پاکستان کی پہچان بنے بیٹھے ہیں۔ چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے خطے، قبیلے کی عکاسی کرتے ہوئے جب فیسٹیول میں پر فارم کرنے کیلئے پہنچے توان کے ذریعے لوگوںکو بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے پاکستان میں فیسٹیولزکواس خوبصورتی سے پیش کیا کہ مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ ہمارے پڑوسی ملک کے فنکاروںکی بڑی تعداد بھی لاہور پہنچنے لگی اور یہاں پرفارم کرکے انہیں بہت اچھا محسوس ہوتا تھا۔ فیضان پیرزادہ نے پپٹری (پتلی تماشا) کو بھی بھرپورانداز سے پاکستان میں متعارف کروایا۔وہ پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے یہاں پپٹری میوزیم قائم کیا۔ وہ پاکستان کے ہی نہیں بلکہ پپٹری کی عالمی تنظیم ’’یونیما‘‘ کے بھی صدر تھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ دنیا کے بیشترممالک کی طرف سے بھی فیضان پیرزادہ کو خصوصی اعزازات دیئے گئے۔
 
21 دسمبر 2012ء کو وفات پاگئے،
==حوالہ جات==
 
(بشکریہ پاکستان کرونیکل از عقیل عباس جعفری)