"ڈیسی قوم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ سانچہ
سطر 8:
[[ملتان]] کی تاریخ پر لکھی گئی سب سے پہلی کتاب ”تواریخ ضلع ملتان“ مطبوعہ 1884ء  تحریر [https://www.girdopesh.com/shakir-hussain-shakir-69/ منشی حکم چند] (ایکسٹرا [http://nlpd.gov.pk/IlmoFun3/IF_5.html اسسٹنٹ کمشنر بندوبست] ملتان) میں درج کی گئی اقوامِ ملتان میں بھی اس قوم کا واضح ذکر ملتا ہےان  کی برصغیر میں آمد کے بارے میں تو  مصنف خاموش ہے مگر  اس کتاب میں اس برادری کی شناخت لفظ ’’دیسی‘‘  سے کی گئی  ہے۔ اس کے مطابق اس قوم کو برصغیر کے خطہ میں آباد کرنے والے  '''اللہ داد خان  ڈیسی'''اور '''منوں خان ڈیسی''' تھے جنہوں نے1884ء سے بھی تقریبا‘‘  2سو سال پہلے  [[لودهراں|لوھراں]] میں موجود موضع ڈیسی کی بنیاد    دو بستیوں سے رکھی جو ٹبہ نوشہرہ میں موجود تھیں۔
 
1881ء کی [[مردم شماری]] پر 1883 ء  میں لکھی گئی  “[https://www.rarebooksocietyofindia.org/book_archive/196174216674_10154479630371675.pdf Punjab Castes]” (پنجاب کی ذاتیں)<ref>{{Cite book|url=https://www.rarebooksocietyofindia.org/book_archive/196174216674_10154479630371675.pdf|title=Panjab Castes|last=Ibbetson|first=Denzil|publisher=|year=1881|isbn=|location=India|pages=}}</ref> نامی ایک کتاب جو جناب '''''ڈینزل ابٹسن [[:en:Denzil_Ibbetson|Denzil_Ibbetson]]''''' <ref>{{Cite web|url=https://en.wikipedia.org/wiki/Denzil_Ibbetson|title=Denzil Ibbetson|date=|accessdate=|website=|publisher=|last=Ibbetson|first=Denzil}}</ref>نے لکھی- اس کتاب میں ان کا تعلق’’[[جاٹ|جٹ]]‘‘ قبیلے سے بتایا گیا اور انہیں جٹ دیہہ (یعنی کھیتی باڑی کرنے والے) کہا گیا ہے۔ یہ لوگ جنوب شرقی علاقوں میں آباد تھے اور مغربی علاقوں سے آئے تھے۔ '''جٹ دیہہ''' میں تینوں مذاہب [[مسلمان]]، [[ہندو مت|ہندو]]، [[سکھ مت|سکھ]] کے لوگ موجود تھے۔ جو کھیتی باڑی کرتے تھے ان کو '''[[iarchive:panjabcastes00ibbe/page/126|ڈیسی جٹ  (Dese Jat )]]'''   کا نام دیا گیا جو اس وقت وادی [[دریائے ستلج|ستلج]] میں آباد تھے اور کھیتی باڑی کرتے تھے۔ ساتھ ہی مسلمان طبقہ کے لیے '''[https://www.forgottenbooks.com/en/readbook/PanjabCastes_10293974#141 مسلم ڈیسی جٹ]   ''' <ref>{{Cite book|url=https://www.forgottenbooks.com/en/readbook/PanjabCastes_10293974#141|title=Dese Jutt|last=Castes|first=Panjab|publisher=|year=1881|isbn=|location=|pages=Page:126}}</ref>''' Muslim Dese Jat'''  کی اصطلاح استعمال کی گئی۔ مگر یہاں ان کی پہلی آباد کاری کے بارے میں کچھ درج نہیں ۔ 1881 ء  کی اس رپورٹ کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے مختلف علاقوں میں ڈیسی قوم 15379   افراد پر مشتمل تھی جن میں سے موجودہ  [[جنوبی پنجاب]] میں تقریبا‘‘ 9000 افراد رہائش پزیر تھے۔
 
جبکہ اسی کتاب میں [[ضلع روہتک|روہتک]] میں آباد ایک قبیلے’’[[iarchive:panjabcastes00ibbe/page/130|دلال]] ‘‘ کا ذکربھی ملتا  ہے جو [[راجپوت]] ہونے کے دعوےدار تھے ان کے بقول ان کا  مآخذ  یہ ہے کہ  30 پشتیں قبل  ایک راٹھور راجے نے ایک گوجر عورت سے شادی کی جس کے بطن سے چار بیٹے پیدا ہوئے جو دلال، دیسوال، مان، سیواک (سیوال؟) تھے ان میں سے الگ الگ شاخیں بنی جو راجپوت  ہونے کے داعویدار ہیں ۔ مگر دیسوال اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے اپنا مآخذ ’’جٹ ‘‘ قبیل سے بتاتے ہیں  مزید ازاں اس کتاب میں  دیسوال <ref>{{Cite book|url=https://books.google.com.pk/books?id=xQM9voN21ekC&pg=PA157&lpg=PA157&dq=deswali&source=bl&ots=tH_Rc3mgNp&sig=ACfU3U2wZwwlc-ItZAQG9S0f14tFn7iPzA&hl=en&sa=X&ved=2ahUKEwjo6NGupuHtAhU0oXEKHSegCu8Q6AEwBHoECAYQAg#v=onepage&q=deswali&f=false|title=Origins and History of Jats and Other Allied Nomadic Tribes|last=Jutt|first=Deswali|publisher=Atlantic|year=1947|isbn=|location=New Delhi, India|pages=}}</ref>کو Men of the Country   کہا گیا، اوریہ بھی لکھا گیا ہے  ان میں سے کافی لوگ مقامی مسلمان تھے اور اس وقت   روہتک ، [[کرنالی زون|کرنال]] ،  [[حصار (شہر)|حصار]] اور [[اجمیر]] میں آباد تھے۔  دور  ِحاضر میں [[بھارت]] میں ایک ریلوے سٹیشن ’’[[دیسوال ریلوے اسٹیشن|دیسوال]] ‘‘ کے نام سے ہے   
 
قرینِ  قیاس یہی ہے کہ ڈیسی قوم   کا تعلق ذاتوں کے  ’’جٹ قبیلہ‘‘ سے ہے جو ’’  غیر راجپوت‘‘ ہیں  اور یہ زیادہ تر کاشتکار ہیں۔
سطر 26:
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:جاٹ قبائل]]
[[زمرہ:جاٹ]]