"مالویئر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
سطر 1:
'''مالویئر''' یا '''میل ویئر''' {{دیگر نام|انگریزی=Malware}} انگریزی لفظ '''malicious software''' کا مخفف ہے۔ یہ ایک جامع اصطلاح ہے جو کسی بھی تخریبی [[سافٹ ویئر]] یا [[کوڈ]] کو کہا جاتا ہے جو سسٹموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کی مختلف ظاہر ہونے والی خصلتوں میں معاندانہ، مداخلت انداز، ارادی طور پر پریشان کن، کمپیوٹروں، کمپیوٹر سسٹموں، نیٹ ورکوں، ٹیبلیٹوں، موبائل آلات کے لیے مضرت رساں، جس میں اکثر کسی آلے کی عمل آوری پر جزوی قابو پانا شامل ہے۔ انسانی [[فلو]] کی طرح یہ عام کار کردگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ میل ویئر کے منجملہ دیگر پہلوؤں کے یہ بھی ہے کہ یہ عام لوگوں سے غیر قانونی طور پیسہ بناتا ہے۔ حالانکہ عام طور سے میل ویئر کسی سسٹم کے ظاہری ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے، یہ عام لوگوں کا [[ڈاٹا]] چرا سکتا ہے، اسے [[اینکرپشن|اینکرپٹ]] کر سکتا ہے یا پھر ڈاٹا کو حذف کر سکتا ہے، کمپیوٹر کی کلیدی کار کردگی کو ہائیجیک یا اس میں تبدیلی لا سکتا ہے اور ہر کمپیوٹر حرکت پر کسی کے نہ چاہنے کے باوجود بھی جاسوسی نگاہ رکھ سکتا ہے۔<ref>[https://www.malwarebytes.com/malware/ All about malware]</ref>
مالویئر کی مختلف اقسام موجود ہیں جیسے کہ [[کمپیوٹر وائرس]]، [[کمپیوٹر وورم]]، [[ٹراجن ہارس]]، [[رینسم ویئر]]، [[اسپائی ویئر]] اور [[ایڈ ویئر]] وغیرہ۔
 
== بے جا استعمالات ==
مالویئر کی اکثریت مجرمانہ اقدامات کے لیے ہوتی ہےاور اکثر ان کا استعمال بنک کی معلومات حاصل کرنے یا ای میل کی لاگ اِن معلومات حاصل کرنے یا پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس حاصل کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حتٰی کہ عام شہریمالویئر استعمال کر کےخفیہ کاری تے ہوئے نظام کو ناکام کرکے صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں۔ مالویئر کیساتھ کوئی بھی مخالف آپ کے ویب کیمرا اور مائیکرو فون کی ریکارڈنگ کر سکتا ہے اور مختلف اینٹی وائرس پروگرامز کے لیے نوٹیفیکیشن ترتیبات کو ناکارہ کرتے ہیں ، کی اسٹروکس ریکارڈ کرتے ہیں، ای میلز اور دیگر دستاویزات کی نقل حاصل کر تے ہیں، پاس ورڈز چراتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کرتے ہیں۔<ref>[https://ssd.eff.org/ur/module/%D9%85%D8%A7%D9%84%D9%88%DB%8C%D8%A6%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D8%AF%D9%81%D8%A7%D8%B9-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%88%DA%BA%D8%9F مالویئر سے میں اپنا دفاع کیسے کروں؟]</ref>