"ویکیوم کلینر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Tahir mq نے رجوع مکرر ہٹا کر صفحہ خلائی مطہر کو ویکیوم کلینر کی جانب منتقل کیا
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[فائل:Vacuum_cleaner.jpg|بائیں|تصغیر|200px|روزمرہ کے استعمالات میں دیکھا جانے والا ایک معمول کا خلائی مطہر]]
'''ویکیوم کلینر''' یا '''خلائی مطہر''' کو برقی جھاڑو بھی کہتے ہیں اور اسے انگریزی میں vacuum cleaner کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل ایک ایسی [[اختراع]] ہوتی ہے کہ جو [[برق|برق یا بجلی]] کی مدد سے جھاڑو لگانے کے کام آتی ہے۔
== وجہ تسمیہ ==
vacuumویکیوم cleanersکلینر کو یہ نام اس لیے دیا جاتا ہے کہ ان کے صفائی کرنے کا بنیادی [[آلیہ|آلیہ (mechanism)]] اس [[آلے]] کے اندر ایک خلا یا vacuum پیدا کرنے پر انحصار کرتا ہے اور اس خلا سے پیدا ہونے والا منفی دباؤ یا کھینچنے کی طاقت موجود اشیاء (مثلا کوڑا) اپنے اندر کھینچ کر جگہ کو صاف کرتی ہے۔ اردو میں انکو {{ٹ}} برقی جھاڑو {{ن}} کہنا آسان ہوگا مگر اس کے باوجود ان کے لیے خلائی مطہر کا نام اس وجہ سے اختیار کیا گیا ہے کہ cleaner کا لفظ صرف اسی آلے میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ علم [[ٹیکنالوجی]] کے ساتھ ساتھ علم [[طب]] اور [[ہندسیات]] میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ایسی صورت میں اگر یہاں cleaner کو جھاڑو کہ دیا گیا تو پھر دیگر جگہوں پر اس کے لیے جھاڑو کا لفظ کیسے استعمال کیا جائے گا؟ جبکہ cleaner کے لیے مطہر ایک ایسا لفظ ہے کہ جو دیگر جگہوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مطہر کے لفظ ہی سے بنا ہوا لفظ {{ٹ}} طہارت {{ن}} صفائی کے معنوں میں اردو میں مستعمل بھی ہے۔ یعنی یہ کوئی نیا یا خود ساختہ لفظ نہیں۔
 
== مزید دیکھیے ==