"طارق عزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← ان کی، جائداد؛ تزئینی تبدیلیاں
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 20:
 
== حالات زندگی ==
طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو [[جالندھر]]، [[برطانوی ہندوستان]] میں پیدا ہوئے۔ [[جالندھر]] کی آرائیں گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ ان کے والد میاں [[عبد العزیز]] پاکستانی 1947ء میں [[پاکستان]] ہجرت کر آئے۔ آپکے والد صاحب پاکستان بننے سے دس سال پہلے سے اپنے نام کے ساتھ پاکستانی لکھتے تھے۔<ref>{{Cite web |url=https://shabnaama.faiz-e-zabaan.org/2015/04/01/articles-urdu-asghar-abdullah-express-urdu-2015april1/ |title=آرکائیو کاپی |access-date=2017-02-10 |archive-date=2016-08-27 |archive-url=https://web.archive.org/web/20160827181131/https://shabnaama.faiz-e-zabaan.org/2015/04/01/articles-urdu-asghar-abdullah-express-urdu-2015april1/ |url-status=dead }}</ref>آپ نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے [[ریڈیو پاکستان]] لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔<ref>[http://www.dawnnews.tv/news/1015173 پی ٹی وی: سنہرے ماضی کی یادیں - Pakistan – Dawn News<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref> تاہم 1975ء میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔<ref name="tareekhepakistan.com">[http://www.tareekhepakistan.com/detail?title_id=2479&dtd_id=2357 Tareekh e Pakistan – Tariq Aziz (صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی۔ طارق عزیز) | Online History Of Pakistan<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref> یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔
 
طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967ء) تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔