"برازی خون مخفی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 16:
جیسا کہ ابتداء میں بیان آیا کہ یہ اختبار اصل میں اس بات کا پتا چلانے کے لیۓ کیا جاتا ہے کہ معدہ اور آنتوں میں کہیں سے خون ضائع تو نہیں ہورہا اور ایسا ایک طبیب اس وقت کرتا ہے جب کہ جسم میں [[فقرالدم|خون کی کمی]] بھی واقع ہورہی ہو اور اسکی کوئی ظاہر وجہ بھی سامنے نہ آتی ہو۔ اگر اس اختبار کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ منہ سے لیکر بڑی آنت کے آخری حصے [[قولون]] تک کے درمیان کسی جگہ سے خون خارج ہوکر فضلے کے ساتھ ضائع ہورہا ہے۔ خون کے اسطرح آنتوں میں خارج ہونے کے کئی سبب ہوسکتے ہیں جن میں سے [[قرحہ معدہ|معدے کی دیوار میں زخم]] اور [[سرطان]] اہم ہیں۔ اور ایسی صورت میں خون کے خارج ہونے کی درست وجہ جاننے کے لیۓ پھر مزید [[اختبارات]] (مثلا ؛ [[تنظیرداخلی|منہ میں نلی داخل کرکہ دیکھنا]] ، اور [[تنظیرقولون|مقعد سے نلی داخل کرکہ دیکھنا]] وغیرہ) کی ضرورت ہوتی ہے۔
==کیسے کیا جاتا ہے==
اس اختبار کو انجام دینے کے لیۓ عموما{{دوزبر}} دو طریقے اختیار کیۓ جاتےجاسکتے ہیں۔ یا تو یہ کہ فضلہ یا براز کو کسی شیشی میں(جو حاصل کرکےکہ [[مختبر]] (لیباریٹری) کی جانب سے مہیا کی جاتی ہے) میں حاصل کرکے مختبر تک پہنچایا جاتا ہے یا پھر چند کاروباری ادارے جو طب سے متعلق اشیاء بناتے ہیں وہ خاص قسم کا بستہ (Kit) فراہم کرتے ہیں جسمیں کہ براز کو حاصل کرکے ڈاک کے زریعے بھی مختبر تک بھیجا جاسکتا ہے۔
 
==براز کا نمونہ حاصل کرنے سے قبل تیاری==
عموما طبیب وہ ہدایات فراہم کرتا ہے کہ جو براز یا فضلہ کا نمونہ لینے سے قبل درکار ہوتی ہیں اور انکی نوعیت مختلف مقاصد کے لیۓ کیۓ جانے والے برازی اختبار کے لیۓ مختلف ہوتی ہے۔ اکثر دی جانے والی ہدایات میں نمونہ حاصل کرنے سے قبل گوشت ، خون والی غذا ، چقندر وغیرہ کا استعمال بند کرنے کو کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کچھ دوائیں زیر استعمال ہوں تو طبیب انکو دیکھ کر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ان میں سے کون سی لی جاسکتی ہیں اور کونسی نمونہ لینے سے قبل (اگر ہوسکے تو) بند کرنا مناسب ہے۔