"برازی خون مخفی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 22:
عموما طبیب وہ ہدایات فراہم کرتا ہے کہ جو براز یا فضلہ کا نمونہ لینے سے قبل درکار ہوتی ہیں اور انکی نوعیت مختلف مقاصد کے لیۓ کیۓ جانے والے برازی اختبار کے لیۓ مختلف ہوتی ہے۔ اکثر دی جانے والی ہدایات میں نمونہ حاصل کرنے سے قبل گوشت ، خون والی غذا ، چقندر وغیرہ کا استعمال بند کرنے کو کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کچھ دوائیں زیر استعمال ہوں تو طبیب انکو دیکھ کر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ان میں سے کون سی لی جاسکتی ہیں اور کونسی نمونہ لینے سے قبل (اگر ہوسکے تو) بند کرنا مناسب ہے۔
==نتیجہ==
* منفی = معمول کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مگر منفی نتیجہ بیماری کہ نہ ہونے کا ثبوت نہیں، اگر جسم میں کسی قسم کی [[علامات]] موجود ہوں تو انکے لیۓ دیگر ضروری اور مناسب اقسام کے اختبارات کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
* منفی = معمول کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔
* مثبت = کسی بیماری یا خون ضائع ہونے کے سبب کی معدہ یا آنتوں میں موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر اس اختبار کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ منہ سے لیکر بڑی آنت کے آخری حصے [[قولون]] تک کے درمیان کسی جگہ سے خون خارج ہوکر فضلے کے ساتھ ضائع ہورہا ہے۔ خون کے اسطرح آنتوں میں خارج ہونے کے کئی سبب ہوسکتے ہیں جن میں سے [[قرحہ معدہ|معدے کی دیوار میں زخم]] اور [[سرطان]] اہم ہیں۔ اور ایسی صورت میں خون کے خارج ہونے کی درست وجہ جاننے کے لیۓ پھر مزید [[اختبارات]] (مثلا ؛ [[تنظیرداخلی|منہ میں نلی داخل کرکہ دیکھنا]] ، اور [[تنظیرقولون|مقعد سے نلی داخل کرکہ دیکھنا]] وغیرہ) کی ضرورت ہوتی ہے۔