"اسلام" کے نسخوں کے درمیان فرق

2 بائٹ کا ازالہ ،  6 مہینے پہلے
م
رموزِ اوقاف
(Add 19 books for verifiability (20210203)) #IABot (v2.0.8) (GreenC bot)
م (رموزِ اوقاف)
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
[[جغرافیہ|جغرافیائی]] اعتبار سے [[مسیحیت]] اور [[یہودیت]] کی طرح اسلام بھی ان ہی علاقوں سے دنیا میں آیا کہ جن کو [[مشرق وسطیٰ|مشرقی وسطٰی]] کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسلام میں حضرت [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|محمد]]{{ص}} کے ساتھ دیگر تمام انبیا پر ایمان رکھا جاتا ہے اور ان میں [[قرآن]] ہی کی [[سورۃ|سورت]] [[فاطر|35 (فاطر)]] کی [[آیت]] 24 کے مطابق، قرآن میں درج [[سانچہ:انبیاء اسلام|25 انبیاء و مرسال]]<ref name="messengers">islam web: fatwa 84425; number of messengers in quran [http://www.islamweb.net/ver2/Fatwa/ShowFatwa.php?lang=e&Id=84425&Option=FatwaId آن لائن مضمون]</ref> کے علاوہ ان میں وہ تمام بھی شامل ہیں جن کا ذکر قرآن میں نہیں آتا، مثال کے طور پر [[گوتم بدھ|سدھارتھ گوتم بدھ مت]] اور دیگر مذاہب کی ابتدا کرنے والے<ref name="آن لائن مضمون">islam and buddhism by harun yahya [http://www.harunyahya.com/buddhism05.php آن لائن مضمون]</ref>، قرآن کی رو سے یہ تمام اشخاص خدا کی طرف سے وہی پیغام اپنی اپنی امت میں لائے تھے کہ جو آخری بار قرآن لایا، مگر ان میں تحریف پیدا ہو گئی۔
* یقیناً ہم نے بھیجا ہے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر۔ <br />اور نہیں ہے کوئی امت مگر ضرور آیا ہے اس میں کوئی منتبہ کرنے والا۔ <small>(قرآن؛ 35:24)</small>
تقدم{{زیر}} زمانی کے لحاظ سے تمام توحیدیہ مذاہب میں جدید ترین کتاب ہونے کے باوجود عقیدے کے لحاظ سے قرآن قدیم ترین الہامی کتاب سمجھی جاتی ہے اور عرب و عجم سمیت تمام دنیا کے مسلمانوں میں عربی ہی میں اسے پڑھا جاتا ہے، جبکہ اس کے متعدد لسانی تراجم کو (ساتھ درج عربی کے لیے) محض تشریح کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔<ref>what everyone needs to know about islam by John Esposito</ref> اسلام میں جن باتوں پر ایمان رکھنا ضروری ہے انکا ذکر [[اسلام#اجزائے ایمان|اجزائے ایمان]] کے قطعے میں آچکا ہے، ان کے علاوہ [[توحید]] ([[شرک]] سے پ رہی زپرہیز) اور [[تخلیق]] بھی ان اجزاء میں بیان کیے جاسکتے ہیں۔ عبادات میں [[نماز]]ِ پنجگانہ و نمازِ [[جمعہ]] کے علاوہ [[عید]] و [[بقرعید]] وغیرہ کی نمازیں قابلِ ذکر ہیں ؛ نمازوں کے علاوہ تمام [[اسلام#ارکانِ اسلام|ارکانِ اسلام]] عبادات میں ہی شمار ہوتے ہیں۔ اہم تہواروں میں [[عید]]الفطر و [[بقرعید|عید الاضحٰی]] شامل ہیں۔ روزمرہ زندگی میں اسلامی آداب{{زیر}} زندگی پر قائم رہنے کی کوشش کی جاتی ہے جن میں معاشرے کے مختلف افراد کے حقوق، مناسب لباس، بے پردگی سے بچاؤ اور [[اسلامی آداب|آداب و القاب]] کا خیال رکھا جاتا ہے ؛ خرد و نوش میں [[حلال]] و [[حرام]] کی تمیز ضروری ہے۔ ایمان، سچائی اور دیانت ہر شعبۂ زندگی میں ملحوظ خاطر رکھنے کی تاکید کی جاتی ہے ؛ کام کاج اور فرائض منصبی کو درست طور پر ادا کرنا اور محنت کی عظمت کے بارے میں متعدد احادیث بیان کی جاتی ہیں
 
== اسلام و دیگر مذاہب ==