"قہوہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م اضافہ مواد, اضافہ حوالہ جات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:قہوہ+زمرہ:فصلیں+زمرہ:گرم مشروبات+زمرہ:الکحل سے پاک مشروبات
سطر 8:
| color = گہرا بھورا، خاکستری، سیاہ، ہلکا بھورا، سفید
}}
'''قہوہ''' یا کافی (Coffee) دنیا میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا مشروب ہے۔ یہ کافی کے پودے کے بھنے اور پیسے ہوئے بیجوں سے حاصل ہوتا ہے۔ گرم یا ٹھنڈا یہ دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ [[چاۓ]] کے مقابلے میں کافی میں کیفین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ پینے والے کو تازہ دم کر دیتی ہے۔ اور نیند بھگا دیتی ہے۔
 
== مصدر و ماخذ ==
قہوہ (قَهْوَة) <ref>Sweetser, Heather Marie (2012) [https://etd.ohiolink.edu/!etd.send_file?accession=osu1339184075&disposition=attachment A Chapter in the History of Coffee: A Critical Edition and Translation of Murtaḍā az-Zabīdī's Epistle on Coffee] M.A. Thesis, Ohio State University. p. 12.</ref> کا لفظ عربی فعل قَهِيَ (بھوک کی کمی) سے نکلا ہے، جو حوالہ ہے اس مشروب کی بھوک دبانے کی خصوصیت کی طرف۔ عربی سے یہ لفظ عثمانی ترکوں میں رائج ہوا جہاں سے ڈچ لفظ koffie ایجاد ہوا۔ 1582 میں ڈچ زبان سے انگریزی زبان میں کافی (coffee) کے طور پر رائج ہوا۔ کافی پیالے (coffee pot) کی اصطلاح 1705 میں شروع ہوئی <ref>{{cite book|last=Ukers|first=William|title=All About Coffee|url=https://archive.org/details/allabouttea00uker|url-access=registration|year=1935|publisher=Tea & Coffee Trade Journal Company|location=New York|pages=[https://archive.org/details/allabouttea00uker/page/9 9–10]}}</ref> اور کافی وقفہ (coffee break) کی اصطلاح 1952 میں مشہور ہوئی۔
== تاریخ ==
=== قہوہ کے آغاز کی دیومالائی داستانیں ===
ایک داستان کے مطابق، کا اصل وطن [[ایتھوپیا]] کے علاقے کفا کے لوگوں نے پہلے قہوے کے پودے کو دریافت کیا <ref>{{harvnb|Weinberg|Bealer|2001|pages=3–4}}</ref> مگر 15ویں صدی سے قبل اس بات کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔کہا جا تا ہے کہ خالد نام کا ایک [[عرب]] [[ایتھوپیا]] کے علاقہ کافہ میں ایک روز بکریاں چرا رہا تھا۔ اس نے محسوس کیا کہ اس کے جا نور ایک خاص قسم کی بوٹی کھانے کے بعد چاق و چوبند ہو گئے تھے۔ چنانچہ اس نے اس درخت کی بیریوں کو پانی میں ابال کر دنیا کی پہلی کافی تیار کی۔ یہ کہانی 1671 سے پہلے نہیں ملتی اور اسے غیر مستند مانا جاتا ہے۔
ایک اور داستان کے مطابق شیخ عمر نے قہوہ دریافت کیا۔ ایک قدیم سلسلہ وار تاریخی مسودے (عبدالقادر مسودہ) میں عمر موکا(یمن) سے جلا وطن کر دیا جاتا ہے اوہ وہ زابد سے 90 کلومیٹر دور ایک صحرائی غار میں رہنا شروع کر دیتا ہے <ref>{{cite encyclopedia|title=Ḳawah|editor1-last=Houtsma|editor1-first=M. Th.|editor2-last=Wensinck|editor2-first=A. J.|editor3-last=Arnold|editor3-first=T. W.|editor4-last=Heffening|editor4-first=W.|editor5-last=Lévi-Provençal|editor5-first=E.|encyclopedia=First Encyclopedia of Islam|publisher=E.J. Brill|volume=IV|page=631|isbn=978-90-04-09790-2|url=https://books.google.com/books?id=7CP7fYghBFQC&q=coffee+history+brill&pg=PA635|access-date=January 11, 2016|year=1993}}</ref>۔ اتفاقاََ بھوک کے ہاتھوں مجبور عمر بیری کے پتے کھاتے ہیں تو انہیں اس کا ذائقہ کڑوا محسوس ہوتا ہے، وہ اسے ابال کر ایک بھورے مشرب کا روپ دے کر پیتے ہیں جس سے ان کی توانائی بحال ہو جاتی ہے۔ اس جادوئی بوٹی کہانیاں جب موکا، یمن پہنچتی ہیں تو عمر کو واپس بلا لیا جاتا ہے اور انہیں ایک صوفی کا درجہ دے دیا جاتا ہے۔ <ref>{{harvnb|Souza|2008|p=3}}</ref>
 
=== قہوہ کا تاریخی سفر ===
قہوہ کے درخت یا کافی پینے کے بارے میں ابتدائی معتبر ثبوت 15 ویں صدی کے وسط میں یمن میں احمد الغفار کی تحریروں میں ملتے ہیں۔ قہوہ کا استعمال عرب میں صوفی کے ذریعے رواج پایا جنہوں نے اسے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دیر تک جاگنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔<ref>{{cite book|last1=Hattox|first1=Ralph S.|year=1985|title=Coffee and coffeehouses: The origins of a social beverage in the medieval Near East|publisher=University of Washington Press|page=14|url=https://books.google.com/books?id=MeXkAwAAQBAJ&q=coffee+and+coffeehouses+much+of+his+material&pg=PA14|isbn=978-0-295-96231-3}}</ref>
یمن سے قہوہ کے آغاز پر مختلف رائے ہے،جس میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ قہوے کا پودا شاید ایتھوپیا سے براستہ بحیرہ عرب یمن پہنچا۔ <ref>{{cite book|last1=Burton|first1=Richard F.|title=First footsteps in East Africa|publisher=Longman|page=[https://archive.org/details/firstfootstepsi00burtgoog/page/n136 78]|url=https://archive.org/details/firstfootstepsi00burtgoog|quote=ali omar coffee yemen.|year=1856|location=London}}</ref> ایک روایت کے مطابق قہوہ افریقہ ساحلوں سے عدن لانے والے محمد ابن سعد تھے <ref>{{cite book|last1=R. J.|first1=Gavin|title=Aden Under British Rule, 1839-1967|date=1975|publisher=C. Hurst & Co. Publishers|pages=53|language=en}}</ref> ۔ دیگر ابتدائی روایات کے مطابق شاذلیہ صوفی طریقت کے علی بن عمر نے عرب میں قہوہ متعارف کروایا <ref>Precis of Papers Regarding Aden, pg. 166, 1838-1872</ref> ۔
 
عرب سے یہ [[سلطنت عثمانیہ]] پہنچا اور وہیں سے یہ یورپ پہنچا اور پھر ساری دنیا میں مقبول ہو گیا۔
ایتھوپیا سے یہ کافی بین [[یمن]] پہنچے جہاں صوفی ازم سے وابستہ لوگ ساری ساری رات '''[[اللہ]]''' کا ذکر کرنے اور عبادت کر نے کے لیے اس کو پیتے تھے۔ پندرھویں صدی میں کافی [[مکہ معظمہ]] پہنچی، وہاں سے [[ترکی]] جہاں سے یہ 1645 میں [[وینس]] ([[اٹلی]]) پہنچی۔ 1650 میں یہ [[انگلینڈ]] لائی گئی۔ لانے والا ایک ترک پاسکوا روزی (Pasqua Rosee) تھا جس نے لندن سٹریٹ پر سب سے پہلی کافی شاپ کھولی۔ [[عربی]] کا لفظ قہوہ ترکی میں قہوے بن گیا جو اطالین میں کافے اور انگلش میں کافی بن گیا۔
== کھپت ==
نورڈک ممالک سب سے زیادہ کافی پینے والے ممالک میں شامل ہیں۔ فن لینڈ میں کافی کی کھپت برازیل کے مقابلے میں دگنی ہے۔ ریاستہائے متحدہ کافی کی کھپت کے لحاظ سے 2018 میں 25 ویں نمبر پر تھا۔<ref>{{cite web |last1=Bernard |first1=Kristine |title=Top 10 Coffee Consuming Nations |url=https://www.worldatlas.com/articles/top-10-coffee-consuming-nations.html |website=Worldatlas.com |publisher=World Atlas |access-date=29 October 2019 |location=Quebec, Canada |language=EN |date=5 January 2018}}</ref> 2018 میں سب سے زیادہ کافی استعال کرنے والے 10 ممالک فی کس سالانہ کے حساب سے مندرجہ ذیل ہیں:
{| class="wikitable"
|+
سطر 63 ⟵ 62:
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات|2}}
 
[[زمرہ:قہوہ|قہوہ]]
[[زمرہ:الکحل سے پاک مشروبات]]
[[زمرہ:فصلیں]]
[[زمرہ:گرم مشروبات]]