"عتیقہ اوڈھو" کے نسخوں کے درمیان فرق

1,297 بائٹ کا اضافہ ،  1 سال پہلے
اضافہ
(اضافہ)
}}
 
'''عتیقہ اوڈھو''' (ولادت: 12 فروری 1968ء) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ، ٹیلی ویژن میزبان ہیں جو زیادہ تر ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے [[انور مقصود]] کے ٹی وی سیریز سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ڈراما [[ستارہ اور مہر النساء]] کے لئے مشہور ہو گئیں۔ اس کے بعد عتیقہ اوڈھو نے [[دشت (ٹی وی سیریز)|دشت]]، [[نجات]]، ہرجائی جیسے ڈراموں اور حالیہ [[ہم سفر]] میں کام کیا۔ اس کے بعد عتیقہ اوڈھو نے فلموں میں کام کیا، جن میں [[جو ڈر گیا وہ مر گیا]]، ممی اور [[مجھے چاند چاہیے]] شامل ہیں۔
 
== ابتدائی اور پیشہ وارانہ زندگی ==
عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو [[پاکستان]] کے شہر [[کراچی]] میں ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے دادا [[جیکب آباد]] کے سردار تھے۔ عتیقہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات 1989ء میں ایک میک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ کے طور پر کی تھی۔ [[کراچی]] میں مختلف اشتہاری ایجنسیوں میں میک اپ آرٹسٹ کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران، عتیقہ اوڈھو کو ٹیلی ویژن کی شخصیت [[انور مقصود]] نے دیکھا اور اپنے ڈرامے میں کام دیا۔ 1993ء میں عتیقہ نے [[انور مقصود]] کے ڈرامے [[ستارہ اور مہر النساء]] میں اداکاری کی۔ 1995ء میں، عتیقہ اوڈھو نے [[جو ڈر گیا وہ مر گیا]] سے فلمی آغاز کیا۔ اس کا تازہ ترین کردار 2020ء کے ڈرامے [[پیار کے صدقے‎]] میں بطور منصورہ تھا۔
 
== سماجی کام ==