حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏کچھ گزارشات: نیا قطعہ
سطر 224:
اسلام علیکم۔مزمل بھائی، آج ہندوستان میں ہونے والی ایک زوم کانفرنس کی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھی۔ اس طرح کی کانفرنس اردو ویکیپیڈیا کی ترویج کے لیے ضروری ہیں تاہم آج کی کانفرنس پر مجھے کچھ تحفظات ہیں۔آپ چونکہ ایک سینئر صارف ہیں، اس لیے سوچا انہیں آپ کے ہی گوش گزار کیا جائے۔اس کانفرنس میں آپ نے ماضی میں ویکیپیڈیا کو درپیش مسائل کے حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ویکیپیڈیا پر پاکستانی صارفین کا اثر کافی زیادہ رہا ہے۔ نثار صاحب نے اپنی بات کے آخر میں کہا کہ پاکستانی صارفین کے ساتھ کوارڈینیٹ کرنا ہوگا ورنہ یہاں سے لکھیں گے اور وہاں سے ڈیلیٹ کریں گے۔کانفرنس میں شریک تنویر صاحب نے فرمایا کہ ویکیپیڈیا پر پاکستان میں زیادہ کام ہو رہا ہے اس لیے ہمیں بھارت میں ویکیپیڈیاپر کام کرنے والوں کی کھیپ تیار کر نی چاہے۔
ان سب باتوں کے حوالے سے آپ کی توجہ ایک پہلو کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں نے ویکیپیڈیا کی ترقی ، ترویج اور مسائل کے حوالے سے جو بھی بات چیت کی ہے وہ آل انڈیا یونیورسٹی اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن دہلی کے سامنے کی ہے۔ اب وہ معزز اساتذہ جب بھی اپنے شاگردوں کو اردو ویکیپیڈیا پر کام کرنے کے حوالے سے راغب کریں گے تو دیگر وجوہات کے ساتھ یہ بھی بتائیں گے کہ اردو ویکیپیڈیا پر پاکستانی اثر زیادہ ہے یا پاکستان کے صارف زیادہ ہے لہذاٰ اسے بھی کاؤنٹر کرنا چاہے۔ یہ وجہ سن کر اردو ویکیپیڈیا پر جو بھی صارف آئے گا وہ کسی نہ کسی حد تک اینٹی پاکستانی جذبات لے کر ہی آئے گا یا کم از کم یہ تو لازمی سوچ کر آئے گا کہ پاکستانی صارفین سے ہوشیار رہا جائے۔ اس سے ویکیپیڈیا کے لیے نئے مسائل پیدا ہونگے۔پاکستانی صارفین کے ساتھ اگر کسی کے مسائل ہیں تو وہ نشاندہی کریں ہم فوری طور پر مسئلہ حل کریں گے۔ اردو ویکیپیڈیا کے سابقہ مسائل میں سرفہرست جناتی اور خودساختہ اردو کا استعمال تھا، جو 2004ء سے 2013ء تک رہا۔اس وقت کے کچھ منتظمین کے رویے سے پریشان ہوکر پاکستان سے بڑی تعداد میں صارفین غیر فعال ہوئے۔ 2013ء کے بعد ہم نے اکثر مسائل پر قابو پا لیا ہے۔اس وقت ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ فعال صارفین کی تعداد کا ہے۔ اگر آپ یا کسی کو بھی پاکستانی صارفین کے رویے یا کسی بھی وجہ سے تحفظات ہیں تو ہم سے رابطہ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ہم انہیں آپس میں ہی سلجھا لیتے ہیں لیکن نئے لوگوں یا متوقع صارفین کے سامنے ایسے ظاہر نہ کریں کہ اردو ویکیپیڈیا پر بھی انگریزی ویکیپیڈیا کی طرح گھمسان کا رن پڑا رہتا ہے۔ جنگوں وغیرہ کے مضامین کے حوالے سے ہر ویکیپیڈیا پر مباحثے ہوتے رہتے ہیں لیکن اردو ویکیپیڈیا پر آپ نے یا میں نے یا کسی اور فعال صارف نے جو بھی مضمون لکھے ہیں، ان میں دونوں ممالک کا موقف لکھا ہے، کسی فعال صارف یا منتظم کے لیے لکھے کسی بھی مضمون میں شائد ہی ترمیم کی ضرورت پڑے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر ایسے مضامین ہیں جو متوازن نہیں تو برائے مہربانی ان کی نشاندہی کریں، تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر سے یہ داغ بھی مٹایا جا سکے۔امید ہے کہ آپ بُرا نہیں منائیں گے--[[صارف:امین اکبر|امین اکبر]] ([[تبادلۂ خیال صارف:امین اکبر|تبادلۂ خیال]] • [[خاص:شراکتیں/امین اکبر|شراکتیں]]) 22:43، 19 مارچ 2021ء ([[UTC|م ع و]])
 
:آداب، محترم۔ آپ کا شاید اشارہ [https://www.youtube.com/watch?v=WcJYsOjwgcA اس زوم ملاقات] سے ہے۔ اس موقع پر میں خود اتنا زیادہ تیار نہیں تھا۔ تنویر صاحب کے ایجنڈا رکھنے کے بعد میرے ذہن میں [[:m:Requests_for_comment/Concerned_about_Urdu_Wikipedia_articles'_truthiness_and_neutrality|میٹا کی یہ گفتگو]] آئی۔ جس میں معترض کو کسی طرح سے خاموش کرنا تھا۔ اس وقت میں نے [[:en:User:Hindustanilanguage/Urdu_Wikipedia_-_On_the_Path_of_Innovation,_Reforms,_Expansion_and_Inclusiveness|اپنا ایک رائٹ اپ]] آگے کیا تھا، جس کے بعد اس کے حوالے سے گفتگو تھم گئی۔ مجھے آپ سے یا کسی اور منتظم سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ کچھ غیر ذمے دار صارفین نے اس طرح کی ترامیم کی ہیں، جیسا کہ میٹا گفتگو میں آپ دیکھ چکے ہیں۔ گزارش ہے کہ ایسے مضامین کو غیر جانب دار بنانے میں آپ حضرات مدد فرمائیں۔ شکریہ۔ --[[صارف:Hindustanilanguage|مزمل الدین]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage|تبادلۂ خیال]] • [[خاص:شراکتیں/Hindustanilanguage|شراکتیں]]) 14:49، 20 مارچ 2021ء ([[UTC|م ع و]])