"زہرہ بائی انبالے والی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
اضافہ
سطر 3:
}}
 
'''زہرہ بائی انبالے والی''' (پیدائش: [[1918ء]] — وفات: [[21 فروری]] [[1990ء]]) [[بالی وڈ|بھارتی سینما]] کی [[پس پردہ گلوکار|پس پردہ گلوکارہ]] اور ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ تھیں جو [[1930ء]] اور [[1940ء]] کے عشرے کی شہرت یافتہ گلوکارہ تھیں۔ زہرہ بائی، [[راجکماری دوبے|راج کماری دبے]]، [[شمشاد بیگم]] اور [[امیر بائی کرناٹکی]] کے ساتھ ، ہندی فلمی صنعت میں پس پردہ گلوکاروں کی پہلی نسل میں شامل تھیں۔
 
== ابتدائی زندگی اور پس منظر ==
زہرہ بائی کی پیدائش [[1918ء]] میں [[انبالہ]] کے ایک پیشہ ور گلوکاروں کے خاندان میں ہوئی اور ان کی پرورش بھی اسی شہر میں ہوئی۔ ان کو موسیقی وراثت میں ملی تھی ۔انہوں نے بچپن میں موسیقی کی تربیت اپنے دادا غلام حسین خان سے حاصل کی اور اس کے بعد استاد ناصر حسین خان سے حاصل کی۔ اس کے بعد ، انہوں نے ہندوستانی موسیقی کے آگرہ گھرانہ کی موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔<ref name="women">{{cite web|title=Zohrabai, Amirbai and Rajkumari|publisher=Women on Record|url=http://www.womenonrecord.com/music-makers/artists/zohrabai-amirbai-rajkumari|access-date=4 July 2019}} Profile of Zohrabai Ambalewali on womenonrecord.com website</ref>
 
زہرہ بائی انبالے والی نے 14 سال کی عمر میں ہی گلوکاری شروع کر دی تھی۔ 1948ء میں جاری ہونے والی فلم میلہ میں انہوں نے ایک نغمہ پیش کیا تھا، شاید وہ جا رہے ہیں، یہ نغمہ اس وقت کافی مقبول ہوا۔<ref name=":0">{{Cite web|url=https://www.abplive.com/states/up-uk/zohrabai-ambalewali-was-an-indian-classical-singer-and-playback-singer-in-hindi-cinema-in-the-1930s-and-1940s-1479169|title=विशेष: ज़ोहराबाई अंबालेवाली: एक आवाज़, एक नग़मा जिसे दुनिया ने सराहा तो सही लेकिन याद नहीं रखा|website=abplive.com}}</ref>
 
== پیشہ وارانہ زندگی ==
زہرہ بائی نے اپنے کیریئر کا آغاز 13 سال کی عمر میں، [[آکاش وانی (ریڈیو ناشر)|آل انڈیا ریڈیو]] پر بطور گلوکارہ بنیادی طور پر کلاسیکی اور نیم کلاسیکی گانے گاتے ہوئے کیا۔
 
زہرہ بائی فلمی صنعت سے 1950ء میں ریٹائر ہوگئیں، حالانکہ انہوں نے اپنی بیٹی [[روشن کماری]] کی اداکاری والی فلموں میں گانا جاری رکھا۔
 
== وفات ==