"ہیلین سییکوس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''ہیلین سیکوس''' فرانسیسی نثر نگارہ، پروفیسر، شاعرہ اور ادبی تنقید نگارہ ہیں۔...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 14:48، 27 مارچ 2021ء

ہیلین سیکوس فرانسیسی نثر نگارہ، پروفیسر، شاعرہ اور ادبی تنقید نگارہ ہیں۔ ان کی وجہِ شہرت ان کا مضمون The Laugh of Medusa ہے۔ جو 1975ء میں شائع ہوا۔ اس مقالے میں انہوں نے عورتوں کو مخاطب کر کے لکھنے پر اکسایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یا تو عورتیں خود لکھیں، عورتوں کے لئے لکھیں، اور اپنا آپ، اپنی تحریر میں لائیں، ورنہ وہ اس زبان کی وجہ سے جو ان کی اپنی نہیں، اور نہ وہ اس میں اپنے وجود کا اظہار کر سکتی ہیں، ہمیشہ اپنے جسموں میں قید رہیں گی۔ انھوں نے 1968ء میں ادب میں ڈاکٹریٹ مکمل کیا، انگریزی ادب میں کام کیا اور اس کے بعد بے شمار ناول لکھے، ان کے تئیس شعری مجموعے، چھ مضامین پر مشتمل کتابیں، پانچ ڈرامے اور بے شمار اہم مقالے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے ایک کتاب وئیلیس دریدا کے ساتھ مل کر لکھی۔ لوسی اریگریرے اور جولیا کرستیوا کے ساتھ انھیں بھی پس ساختیاتی نسائیتی نظریے کی بانی شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے جنسیت اور زبان کے تعلق پر بہت کام کیا ہے۔ انھوں نے یونیورسٹی آف پیرس میں نسائیتی مطالعات کے پہلے مرکز کی بنیاد رکھی۔ انھیں کوئینز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف البرٹا کینیڈا، یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی کالج ڈبلن جمہوریہ آئرلینڈ، یونیورسٹی آف یارک، جارج ٹاؤن یونیورسٹی، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور وسکانسن میڈیسن یونیورسٹی امریکا سے اعزای ڈگریاں دی گئی ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات