"قصور" کے نسخوں کے درمیان فرق

1 بائٹ کا ازالہ ،  6 مہینے پہلے
م
خودکار: درستی املا ← علاحدہ، لیے؛ تزئینی تبدیلیاں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
م (خودکار: درستی املا ← علاحدہ، لیے؛ تزئینی تبدیلیاں)
}}
 
'''قصور''' شہر [[صوبہ پنجاب]] [[پاکستان]] کا ایک قدیم [[ضلع قصور]] کا مرکزی شہر اور ضلعی [[دارالحکومت]] ہے، [[ضلع]] کا درجہ حاصل کرنے سے پہلے یہ [[لاہور]] کی ایک [[تحصیل]] تھی، انگریز حکومت نے قصور کو 1867ء میں میونسپلٹی کا درجہ دیا، یکم جولائی 1976ء کو [[ضلع لاہور]] سے [[تحصیل قصور]] کو علیحدہعلاحدہ کر کے [[ضلع]] کادرجہ دے دیا گیا، جو [[لاہور]] سے [[جنوب]] کی طرف 55 [[کلومیٹر]] دور واقع ہے، سطح سمندر سے اس کی اوسط بلندی 218 میٹر ہے۔
 
قصور کا ماضی شاندار ہے، یہ مذہبی، ثقافتی اور روحانی روایات کا امین ہے، یہ شہر ہماری ملی تاریخ کا ایک ایسا کردار ہے جس نے اسلامی تہذیب وتمدن اور مسلم ثقافت کی ترقی اور اس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 
قصور کی تاریخ لاہور کے مقابلے میں اتنی پرانی نہیں ہے مگر یہ صدیوں سے لاہور شہر سے منسلک شہر ہے اس لیے [[لاہور]] سے بہت مشابہت رکھتا ہے، لاہور پاکستان کا دل ہے تو قصور اس کی آنکھ ہے۔
قصور کا [[گنڈا سنگھ والا]] باڈر مشہور ہے یہ انڈیا اور پاکستان کے بارڈر کو ملاتا ہے، اس کا تقسیم [[ہند]] سے قبل قصور کے مضافاتی قصبات میں شمار ہوتا تھا۔ یہاں پر[[پاکستان]] اور[[بھارت]] کی مشترکہ پرچم کشائی کی تقاریب ہوتیں ہیں، جب کہ اس بارڈر کے دوسری طرف بھارت کا شہر [[فیروزپور]]ہے اسی طرح 1965ء کی پاک [[بھارت]] جنگ میں فتح ہونے والابھارتی شہر [[کھیم کرن]] بھی ہے یہاں پر ایک بڑی ٹینکوں کی جنگ کے مقام کی وجہ سے ٹینکوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔
 
[[قصور جنکشن ریلوے اسٹیشن]] شہر کے [[شمال]] [[مغرب]] میں واقع ہے۔ تقسیم[[ہند]] سے پہلے قصور بذریعہ [[ریل]] [[امرتسر]]،[[فیروزپور]] سے ملا ہوا تھا مگر اب یہ [[ریلوے]]لائن ختم کر دی گئی ہے اور اس کا زیادہ تعلق بذریعہ [[سڑک]] اور [[ریل]] لاہور شہر سے قائم ہے، یہاں کی زیادہ تر نقل وحمل اور [[تجارت]] [[لاہور]] ہی سے منسلک ہے، لاہور سے [[کراچی]] جانے والے ریلوے ٹریک پر [[رائے ونڈ جنکشن ریلوے اسٹیشن]] سے قصور کے لئےلیے ایک [[ریلوے لائن|ریلوے لائن علیحدہ]] ہوتی ہے جو قصور شہر سے گزرتی ہوئی براستہ [[کھڈیاں خاص]] اور[[کنگن پور]] [[ضلع قصور]] سے نکل کر [[لودھراں]] جا پہنچتی ہے، جبکہ 1910ء میں قصور سے [[لودھراں]] تک ریلوے ٹریک مکمل ہوا۔ اس کے علاوہ 1883ء میں [[رائے ونڈ]] سے [[گنڈا سنگھ والا]]تک ریلوے لائن بچھائی گئی۔ قصور شہر کے مشرقی حصے سے [[فیروزپور]] روڈ گزرتی ہے جو [[لاہور]] سے شروع ہو کر براستہ [[گنڈا سنگھ والا]] [[فیروزپور]] تک جاتی ہے، تقسیم[[ہند]] کے بعد یہ سڑک بین الاقوامی پاک [[بھارت]] سرحد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، یہ شاہراہ قصور شہر سے لاہور تک تقریباً 55 [[کلومیٹر]]اور بھارتی شہر [[فیروزپور]] تک 25 کلومیٹر ہے ۔
 
قصور کا [[عجائب گھر]] [[فیروزپور]] روڈ پر [[ضلعی کمپلیکس]] کے سامنے واقع ہے، جس کا قیام 1999ء میں عمل میں آیا، [[قصور عجائب گھر]] میں تاریخ کے مختلف ادوار اور ثقافت کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں، اس میں [[آثار قدیمہ]] کے متعلق [[چکوال]] سے دریافت شدہ پرانے درختوں اور ہڈیوں کے نمونے رکھے گئے ہیں، جن کی عمر کا اندازہ 88 لاکھ سے ایک کروڑ سال تک کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ [[ہڑپہ]] اور [[چکوال]] کے دیگر تاریخی مقامات کی کھدائیوں سے ملنے والے پکی مٹی کے برتن، ٹھیکریاں، انسانی و حیوانی مورتیاں، اوزان کے پیمانے اور باٹ کے علاوہ [[گندھارا]] عہد کے متعلق بدھا اور [[ہندو]] دیوتاؤں کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔
قصور چمڑے کی صنعت کے اعتبار سے ایک اہم شہر ہے، جانوروں کی کھال سے چمڑا تیار کرنے کی قدیم [[صنعت]] بھی قصور شہر کی خاص شناخت ہے، چمڑے کی صنعت کی وسعت اور قدامت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ صدیوں سے تازہ گیلی کھال سے ماس اور خون کی باس نکالنے، بالوں کی صفائی وغیرہ سے لے کر قابلِ استعمال سوکھے چمڑے کی تیاری تک کے مراحل میں جو خاص کیمیاوی مواد برتا جاتا ہے، اس سے قصور کی زمین کے نیچے موجود پانی نہایت آلودہ ہو چکا ہے، اس پانی کو پینے اور دیگر ضروریات میں استعمال کرنے کی وجہ سے قصور میں [[کینسر]] کے مریضوں کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے، یہاں پانی کا ایک بڑا ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا گیا ہے جو شہر بھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے، اس اقدام کی وجہ سے صورتِ حال کی سنگینی میں بہت کمی واقع ہوئی۔
 
== اشتقاقیات ==
قصور کا لفظ [[عربی]] زبان کے لفظ قصر کی جمع ہے جس کا معنی محل ہوتا ہے، قصور شہر کو [[شہنشاہ اکبر]] کے دور میں کندھار کے پٹھان امرا نے آباد کیا اور یہاں پر اپنے خاندانوں کی رہائش کے لیے علیحدہعلاحدہ علیحدہعلاحدہ قلعہ نما محل تعمیر کروائے، انہی محلات کی وجہ سے قصور کا نام معرض وجود میں آیا۔
 
پہلے زمانے میں ان کے بڑے بڑے دروازے تعمیر کیے گئے تھے، اب ان کے صرف آثار باقی ہیں یہ محلات بعد میں کوٹ کے نام سے مشہور ہوئے بہت سے کوٹ اب بھی انہی پرانے ناموں کے ساتھ موجود ہیں۔ مثلاً [[کوٹ حلیم خاں]]، [[کوٹ فتح دین خاں]]، [[کوٹ عثمان خاں]]، [[کوٹ غلام محمد خاں]]، [[کوٹ رکن دین خاں]] ،[[کوٹ مراد خاں]]،[[کوٹ اعظم خاں]]، [[کوٹ بدردین خاں]]، [[کوٹ پیراں]]، [[کوٹ بڈھا]] ،[[کوٹ میربازخاں]]، [[کوٹ شیربازخاں]]، [[دھوڑکوٹ]]، [[روڈ کوٹ]] اور [[کوٹ علی گڑھ]] وغیرہ۔
 
== قصور لاہور موٹروے ==
قصور لاہور موٹر وے کا افتتاح جنرل [[پرویز مشرف]] نے کیا۔ یہ چھ لائن پر مشتمل ہے اور شہباز شریف کی سرکردگی میں تکمیل کو پہنچی۔ درحقیقت یہ پاکستان کی خوبصورت ترین سڑکوں میں سے ایک ہے۔ اس کے بنانے کا اہم مقصد بھارت کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا تھا۔
[http://www.bullehshah.tk]{{wayback|url=http://www.bullehshah.tk/ |date=20170921122823 }}
 
111,622

ترامیم