"ابوبکر صدیق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 111:
== قبول اسلام ==
ابو بکر صدیق کے [[ایمان (اسلامی تصور)|ایمان]] لانے اور اس کے اسباب میں بہت سے اقوال ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ [[بعث]] سے بیس سال پہلے آپ نے [[خواب]] میں دیکھا تھا کہ [[چاند]] آسمان سے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر [[کعبہ]] میں گرا۔ [[مکہ]] کے ہر گھر ایک ایک ٹکڑا گرا پھرتمام ٹکڑے اکھٹے ہو کر پہلی شکل پر آگئے اور [[آسمان]] کی طرف چلے گئے مگر وہ ٹکڑا جو آپ کے گھر آیا تھا وہیں رہ گیا اور دوسری روایت میں ہے کہ وہ تمام ٹکڑے مل کر آپ کے گھر آگئے اور آپ نے آپنے گھر کا دروازہ بند کر لیا۔
ان انوار کے حالات دریافت کرنے کے کیے علی الصبح ایک [[یہودی]] علماء میں سے ایک [[عالم]] کے پاس گئے اور اس سے تعبیر پوچھی۔ یہودی عالم نے کہا یہ اضغاث و احلام میں سے ہے جس کا کوئی اعتبار نہیں۔
کچھ عرصہ اسی طرح گذرا، اپنی تجارت کے سلسلے میں [[بحیرا راہب]] کی [[خانقاہ]] میں پہنچے اور راہب سے اپنے خواب کی تعبیر پوچھی۔ راہب نے کہا آپ کون ہیں؟
آپ نے کہا میں [[قریشی]] ہوں۔