"علاحدگی (طبی نگہداشت)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق بذریعہ ویکی معاون
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:41، 17 اپریل 2021ء

صحت کی دیکھ ریکھ میں الگ تھلگ (انگریزی: Isolation) ہونا یا رکھا جاتا ان کئی کوششوں میں سے ایک ہے جن کا مقصد کی معتدی مرض کے انفیکشن کو پھیلنے روکا جانا۔ اس کے تحت کسی مریض کو دیگر مریضیوں، عام طبی عملے اور باہری دنیا سے دور رکھا جاتا ہے۔ کچھ معاملوں کسی شخص کا ایک یا اس سے زیادہ معتدی مرض سے متاثر شخص کے تعلق میں آنے کی صورت میں بھی الگ تھلگ رکھا جاتا ہے، اگر چیکہ وہ خود متاثر نہ ہو یا اس کے متاثر ہونے کا ثبوت نہ ملے۔ کچھ سفری لوازم کے تحت عالمی وبا یا کسی جگہ کسی وبا کے کثرت سے پھیلنے کی وجہ سے وہاں سے آنے والوں کو الگ تھلگ رکھا جاتا ہے، رات دن نگرانی کی جاتی ہے اور مکمل تسلی کے بعد کہ یہ لوگ متاثر نہیں ہیں، انہیں عوام کے بیچ آنے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

مثالیں

  • نومبر 2020ء میں یوروپی ملک کروشیا کے وزیر اعظم اینڈریز پلینکووچ اپنی اہلیہ کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے تک 'خود تنہائی‘ یا الگ تھلگ رہے۔ یہ اطلاع حکومت کے نے ٹویٹر پر دی۔[1]
  • جنوری 2021ء میں پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم ابتدائی 5 سے 7 روز الگ تھلگ رہے جس کیلئے ہوٹل میں انتظامات کیے گئے اور اس کے دوران تربیت کیلئے ٹیم ہوٹل کے برابر میں واقع کراچی جم خانہ کے کرکٹ میدان میں انتظامات کیے گئے۔[2]
  • پاکستانی کرکٹر وقار یونس اپریل 2021ء میں آسٹریلیا چلے گئے تھے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے الگ تھلگ کر دیا تھا۔الگ تھلگ رہنے سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔[3]
  • بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ٹرین کی بوگیوں کو الگ تھلگ رکھنے کے مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا[4] اور کئی جگہوں پر ایسا کیا بھی گیا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات