"فرزبی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
حوالہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
←‏تاریخ: حوالہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 2:
 
== تاریخ ==
امریکی ریاست [[یوٹاہ]] کے رہنے والے والٹر فریڈرک موریسن نے یہ کھیل ایجاد کیا تھا۔ انھوں نے 1937ء میں ایک طشتری بنانے کا ارادہ کیا جسے وہ ولریو کہتے تھے۔<ref name="بی بی سی">[http://www.bbc.co.uk/hindi/sport/2010/02/100212_frisbee_inventor_as.shtml فرزبی بنانے والے فریڈ کی وفات] {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20100216212314/http://www.bbc.co.uk/hindi/sport/2010/02/100212_frisbee_inventor_as.shtml |date=16 فروری 2010 }} بی بی سی ہندی 13 فروری 2010</ref><ref name="دیٹس">[http://thatshindi.oneindia.in/news/2010/02/13/frisbeeinventoras.html فرزبی بنانے والے فریڈ کی وفات] {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20110721175755/http://thatshindi.oneindia.in/news/2010/02/13/frisbeeinventoras.html |date=21 جولائی 2011 }} دیٹس آن ہندی 13 فروری 2010</ref> اس کام میں وارن فرانسی اونی ان کے معاون رہے۔ 1949ء میں یہ طشتری بازار میں فروخت ہونی شروع ہوئی اور اسے فلائنگ ساسر (اڑن طشتری) کا نام دیا گیا۔ لیکن کھیل کے طور پر اسے کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔ 1955ء میں موریسن نے اس کا نام پلوٹو پلیٹر رکھا۔ اس نام کے پیچھے اڑن طشتریوں کے تئیں امریکی عوام کا بڑھتا تجسس تھا۔ مستقبل کے فرزبی کی شکل اسی پلیٹ کی بنیاد پر رکھی گئی۔ 1958ء میں وہم او نامی کمپنی نے پروڈکشن کا آغاز کیا اور موریسن کو فرزبی کی تیاری کا پیٹنٹ دیا گیا۔ اسی سال پلوٹو پلیٹر کا نام فرزبی رکھا گیا جس میں وہم او کمپنی کے معاون بانی کا خاصا تعاون شامل تھا۔
 
1980ء کی دہائی میں وہم او کے جنرل منیجر ایڈ ہیڈریک نے اس کے فروخت میں اضافہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہیڈرک نے جو ڈسک کھیلوں کے موجد کے طور پر جانا جاتا ہے، بعد میں بین الاقوامی فرزبی ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔ انھوں نے اس کھیل کی بہت سی نئی شکلیں بھی متعارف کروائیں۔ یہ ہیڈرک ہی تھے جنھوں نے فرزبی کا نیا تجارتی ڈیزائن پیش کیا اور اسی بنا پر انھیں اس کھیل کا پیٹنٹ دیا گیا۔