"قلعہ میر گڑھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{خانہ معلومات تاریخی مقام | name = قلعہ میر گڑھ یہ قلعہ قلعہ مروٹ سے سے 18 کلومی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 04:55، 2 مئی 2021ء

قلعہ میر گڑھ صوبہ پنجاب کے ضلع بہاونگر کی تحصیل فورٹ عباس سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ جام خان کے بیٹے نور محمد خان نے1799ء میں اس قلعہ کی تعمیر شروع کی تھی اور1803ء میں اس قلعہ کو مکمل کیا۔ اس قلعہ کا بیرونی حصہ پختہ، ایک داخلی دروازہ اور چار مینار تھے۔ داخلی دروازے کے دو حصے تھے، بیرونی دروازے پر لوہے کی سلاخیں منڈھی ہوئی تھیں، پھر اندر ڈیوڑھی تھی اس کے بعد اندر کا دروازہ تھا۔ قلعہ کے صحن میں رہائشی مکانات تھے، صحن میں دو میٹھے پانی کے کنویں تھے جو اب خشک ہوکر بھر گئے ہیں۔ اس وقت قلعہ کی فصیل بالکل شکستہ حالت میں ہے۔ اندر کے مکانات مٹی کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ اس قلعے کی اونچی دیواریں مٹی سے بنی ہوئی ہیں۔ یہ قلعہ بہت ہی خستہ حالت میں ہے اور محکمہ آثارقدیمہ کی توجہ کا طلب گار ہے۔اگر اگر اس قیمتی ورثہ کی حفاظت نہ کی گئی تو بہت جلد یہ روئے زمین سے اپنا نقش مٹا دے گا۔ یہ قلعہ قلعہ مروٹ سے سے 18 کلومیٹر، قلعہ جام گڑھ سے 7 کلومیٹر اور قلعہ دراوڑ سے 132 کلومیٹر دور واقع ہے۔ [1]

قلعہ میر گڑھ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ میر گڑھ
مروٹ، ضلع بہاولنگر, پنجاب, پاکستان میں وقوع میں کا مقام
قلعہ میر گڑھ is located in پاکستان
قلعہ میر گڑھ
قلعہ میر گڑھ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات29°10′27″N 72°37′16″E / 29.174202°N 72.621123°E / 29.174202; 72.621123

حوالہ جات

  1. https://roshnai.com/%DA%86%D9%88%D9%84%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B4%DB%81%D9%88%D8%B1-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%92/