"قلعہ اسلام گڑھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{خانہ معلومات تاریخی مقام | name = قلعہ اسلام گڑھ یہ قلعہ قلعہ دراورڑ تقریباَ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 01:53، 3 مئی 2021ء

قلعہ اسلام گڑھ راول بھیم سنگھ نے 1665ء میں تعمیر کروایا۔ یہ قلعہ چولستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خاں کی تحصیل خانپور میں واقع ہے۔ یہ قلعہ بعلافورٹس سے 46 کلومیٹر اور رحیم یار خان سے تقریباََ َ91 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ قلعہ انڈیا کے بارڈر کے بالکل قریب واقع ہے۔ جس کے دوسری طرف بھارتی شہر کشن گڑھ ہے۔ اس قلعے سے قلعہ دراورڑ تقریباََ 113 کلومیٹر دور ہے۔ یہ قلعہ پہلے بھنور قلعے کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 1766ء میں اختیار خان مندھانی جو گڑھی اختیار خان کا سردار تھا، اس قلعہ پر قابض ہو گیا۔ یہ قلعہ بھاگلہ کے مقام سے 28میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ اختیار خان مندھانی نے قلعہ پر قبضہ کرنے کے بعد قلعہ کا نام بھیم در سے تبدیل کر کے اسلام گڑھ رکھ دیا۔ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قلعہ کسی زمانے میں واقعی بہت پر شکوہ ہوگا۔ اس کے اوپر کے برج جو اب شکستہ ہوچکے ہیں، کبھی ان برجوں میں محافظ پہرہ دیا کرتے تھے۔ قلعہ کے اندر پختہ کنواں تھا، قلعہ کے اندر ایک مسجد بھی تھی، جو اختیار خان نے قبضہ کر لینے کے بعد تعمیر کرائی تھی۔ قلعہ کے باہر شمال میں منگوال ڈھیڈ نامی بستی ہے اور ویران کھنڈرات ہیں۔ اب رحیم یار خان سے پختہ سڑک باغ و بہار سے ہوتی ہوئی بھاگلہ تک جاتی ہے، آگے تھوڑی دور قلعہ واقعہ ہے۔ ۔[1]

  1. https://roshnai.com/چولستان-کے-مشہور-قلعے/
قلعہ اسلام گڑھ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ اسلام گڑھ
قلعہ اسلام گڑھ is located in پاکستان
قلعہ اسلام گڑھ
قلعہ اسلام گڑھ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات27°51′18″N 70°48′29″E / 27.855098°N 70.808124°E / 27.855098; 70.808124
تعمیرسترہویں صدی عیسوی