"خارجی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م معمولی اضافہ
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م خودکار: درستی املا ← ابتدا
سطر 9:
ہروہ شخص جواہل سنت والجماعۃ کےمتفقہ امام کےخلاف خروج کرےاسے خارجی کہاجاتا ہے،یہ خروج صحابہ کرام کےزمانےمیں [[خلافت راشدہ|خلفاء راشدین]] کےخلاف ہو، ان کےبعد تابعین کےخلاف ہوخواہ ہرزمانےمیں ائمہ کےخلاف۔
 
== ابتداءابتدا ==
یہ گروہ جس کی اکثریت بدوی عراقیوں کی تھی۔ [[جنگ صفین]] کے موقع پر سب سے پہلے نمودار ہوا۔ یہ لوگ [[علی ابن ابی طالب|حضرت علی]] کی فوج سے اس بنا پر علاحدہ ہو گئے کہ انھوں نے [[معاویہ بن ابو سفیان|امیر معاویہ]] کی ثالثی کی تجویز منظور کر لی تھی۔ خارجیوں کا نعرہ تھا کہ ’’حاکمیت اللہ ہی کے لیے ہے‘‘ انھوں نے [[شعث بن راسبی]] کی سرکردگی میں مقام [[حروراء]] میں پڑاؤ ڈالا اور [[کوفہ]]، [[بصرہ]]، [[مدائن]] وغیرہ میں اپنے عقائد کی تبلیغ شروع کر دی۔ ان کا عقیدہ تھا کہ دینی معاملات میں انسان کو حاکم بنانا کفر ہے اور جو لوگ ایسے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں وہ واجب القتل ہیں۔
ان کے بانیان عبد اﷲ بن الکواء، عتاب بن الاعور، عبد اﷲ بن وہب راسبی، عروہ بن جریر، یزید بن عاصم محاربی، حرقوص بن زہیر بجلی المعروف بہ ذو الثدیہ تھے۔ اُس وقت یعنی نہروان کی جنگ کے وقت ان کی تعداد بارہ ہزار تھی اور یہ صوم و صلاۃ کے بہت پابند تھے۔ ۔ ۔ ۔ اور یہ وہی لوگ ہیں جن کا پہلا شخص ذوالخویصرہ اور (پہلے منظّم ظہور میں) آخری ذو الثدیہ ہے۔<ref>شهرستانی، الملل والنحل : 115</ref>