"دنیا کی سو عظیم کتابیں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خطبات اور خطوط پر مشتمل مشہور کتاب نہج البلاغہ، تصوف کے شیخ کبیر ابن العربی کی فصو ص الحکم،سیدنا عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کی کتاب کشف المحجوب، فردوسی کا شاہکارشاہنامہ ، مولانا روم کی مثنوی،عمر خیام کی رباعیات، شیخ سعدی کی گلستان، حافظ شیرازی کا دیوان حافظ ، روسی انقلابی شاعر پشکن کی نظمیں، بودیلیئر کی بدی کے پھول، ایزرا پاﺅنڈ کے کینٹوز، علامہ اقبال کا جاوید نامہ، وارت شاہ کی ہیر پر جامع مضامین شامل ہیں۔ تاریخ کی چار شاندار کتابوں” تواریخ“ از ہیروڈوٹس ، ابن خلدون کی” مقدمہ“ ، گبن کی” انحطاط وزوال سلطنت روما“ اور ٹائن بی کی” اے سٹڈی آف ہسٹری“ شامل ہیں۔ مشہور ڈراموںمیں شیکسپیئر کا ”ہیملٹ“، گوئٹے کا فاﺅسٹ، ابسن کا اے ڈالز ہاﺅس شامل ہیں۔ ہیملٹ پر مضمون میں شیکسپیئر کی شخصیت اور اس کے دیگر مشہور ڈراموں کا بھی احاطہ کیا گیا۔
ناولوںمیں تاریخ انسانی کے چند عظیم ترین شاہکاروں کا ذکر ملتا ہے۔ ٹالسٹائی کا حیران کن ناول جنگ اور امن، دوستﺅ فسکی کا ”کرامازوف برادران“، وکٹر ہیوگو کا” لامزرابیلز“، ترگنیف کا ”فادر اینڈ سنز“،کافکا کا ”دی ٹرائل(مقدمہ)“،فلابیئر کا ”مادام بوواری“، میکسم گورگی کا ”ماں“،ڈکنز کا ”ڈیوڈ کاپر فیلڈ“،میلول کا ”موبی ڈِک“،کامیو کا ”دی فال“بالزاک کا ”ڈیوائن کامیڈی“، سر وانٹیز کا ”ڈان کیخوٹے“،گوگول کا ”ڈیڈسولز“،لرمنتوف کا ”ہیروآف آور ٹائم“، ستاں دال کا ”سرخ وسیاہ“،پرووست کا ”مانوں لاکاﺅ“جیمز جوائس کا”یولیسز“ہیریت سٹووو کا” انکل ٹامز کیبن“، مارسل پروست کا ”ری ممبرنس آف تھنگز پاسٹ “،ایملی برونٹے کا” ودرنگ ہائیٹس“جوناتھن سوئفٹ کا گلیورز ٹریولز، ڈینیئل ڈیفو کا رابنسن کروسو، وغیرہ شامل ہیں۔ چیخوف کی” چھوٹی بڑی کہانیاں“، موپساں کی ”کہانیاں“،اینڈرسن کی” فیئری ٹیلز “ پر بھی جامع مضامین ہیں۔
فلسفہ اور فکری کتب کے حوالے سے اعلیٰ درجے کے مضامین لکھے گئے۔ افلاطوں کی ”ریاست“،ارسطو کی ”سیاسیات“کانٹ کی ”تنقید عقل محض“، والٹئیر کی ”فلاسفیکل ڈکشنری،“ میکاویلی کی ”پرنس“، روسو کی ”معاہدہ عمرانی “، شوپنہار کی ”دی ورلڈ ایز وِ ل اینڈ آئیڈیا“، سارتر کی ”بینگ اینڈ نتھنگ نس“، سپنسر کی ”پرنسپلز آف سوشیالوجی“، نطشے کا شاہکار ”اور زرتشت نے کہا“، ہیگل کی” لاجک “، کارل مارکس کی مشہورزمانہ کتاب” داس کیپیٹل“،کروچے کی ایستھٹک ، ڈیکارٹ کی میڈی ٹیشنز،برگساں کی ”کرئیٹوایوولوشن “ہیولاک ایلس کی سٹڈیز ان دی سائیکالوجی آف سیکس، مالتھس کے ایسے آن دی پرنسپل آف پاپولیشن،مونٹین کی ایسز جبکہ نفسیات کے موضوع پر سگمنڈ فرائیڈ کی مشہور ترین کتاب”سائیکو اینالائسز“ثونگ کی ”میموریز، ڈریمز، ری فلیکشنز“شامل ہیں۔
[[زمرہ:کتابوں کی فہرستیں]]
[[زمرہ:کتب]]