"پورس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ اینڈرائیڈ ایپ ترمیم)
سطر 31:
== حملہ ==
یونانی فوج کا پڑاو کھیوڑہ کے پہاڑی سلسلہ نمک کے قریب دریائے جہلم کے کنارے تھا۔ سکندر نے راجا پورس کو دھوکا دینے کے لیے اعلان کرا دیا کہ وہ پانی کے اترنے کا انتظار کرے گا اور دشمن کو دھوکا دنے کے اس نے فوج کو گرد و نواع آبادی میں لوٹ مار اور سامان رسد جمع کرنے کے لیے روانہ کیا ۔ دوسری طرف اس کی کشتیوں کا بیڑا اِدھر اُدھر چکر لگا کر کسی پایاب مقام تلاش کر رہا تھا کہ وہاں سے دریا کو عبور کیا جائے ۔ ان کارروائیوں میں چھ سات ہفتے بیت گئے ۔ اسی اثنا میں برسات کا آغاز ہو گیا اور طغیانی بڑھ گئی ۔ یونانی بیڑے نے تلاش اور جستجو کے بعد دریا کو
عبور کرنے کی جگہ فوج کے پڑاوَ سے سولہ میل آگے چنی ۔ سکندر نے فوراً اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ۔ آرین کے الفاظ میں اس نے بے انتہا احتیاط کے ساتھ دلیری برتی ۔ سکندر نے پانچ ہزار آدمی کیمپ کی حفاظت کے لیے چھوڑے اور گیارہ یا بارہ ہزار فوج کے ساتھ جس میں پیادے اور سوار دونوں شامل تھے اپنے ساتھ لیے اور رات کے وقت روانہ ہوا ۔ سکندر کے روانہ ہوتے ہیں طوفان آیا اور بارش شروع ہو گئی جس سے یونانی فوج کو دریا عبور کرنے میں شدید مشکلات ہوئیں اور بیشتر سپاہی گھوڑے اور حربی آلات دریا کی سرکش موجیں بہا لے گئیں۔ سکندر بمشکل آدھی فوج لیے کنارے پُہنچا۔ پورس کو اطلاع ملی تو وہ خُود مُقابلے پر آآیا۔پنجابی لشکر تیس ہزار پیادے 2000 ہزار سوار اور 120 ہاتھی رتھوں پر مُشتمل تھا۔ موجود پاکستان میں مونگ (منڈی بہاؤالدین) کے مقام پر میدانِ جنگ سجا۔
 
== پورس کی فتح ==