"تصوف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 7:
{{تصوف}}
 
==صوفی==
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ صوفی صوف سے نکلا ہے جسکا معنی اون کا کپڑا ہے جبکہ یہ بھی یونانی لفظ سوف سے آیا جسکا معنی حکمت و معرفت ہے۔
== موافقت و مخالفت ==
تصوف کا لفظ، اسلامی ممالک (بطور خاص [[برصغیر]] ) میں [[روحانیت]]، ترکِ دنیا داری اور [[اللہ]] سے قربت حاصل کرنے کے مفہوم میں جانا جاتا ہے اور مسلم علما میں اس سے معترض اور متفق، دونوں اقسام کے طبقات پائے جاتے ہیں؛ کچھ کے خیال میں تصوف [[شریعت]] اور [[قرآن]] سے انحراف کا نام ہے اور کچھ اسے شریعت کے مطابق قرار دیتے ہیں۔ اس لفظ تصوف کو متنازع کہا بھی جاسکتا ہے اور نہیں بھی؛ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو اشخاص خود تصوف کے طریقۂ کار سے متفق ہیں وہ اس کو روحانی پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے [[قرآن]] و [[شریعت]] سے عین مطابق قرار دیتے ہیں اور جو اشخاص تصوف کی تکفیر کرتے وہ اس کو [[بدعت]] کہتے ہیں اور شریعت کے خلاف قرار دیتے ہیں یعنی ان دونوں (تصوف موافق و تصوف مخالف) افراد کے گروہوں کے نزدیک تصوف کوئی متنازع شے نہیں بلکہ ان کے نزدیک تو معاملہ صرف توقیر اور تکفیر کا ہے۔ دوسری جانب وہ افراد، عالم یا محققین (مسلم اور غیر مسلم) کہ جو مسلمانوں میں موجود تمام فرقہ جات کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے تصوف کا مطالعہ کرتے ہیں تو ان کے نزدیک تصوف کا شعبہ مسلمانوں کے مابین ایک متنازع حیثیت رکھتا ہے۔<ref name="distorted">Tasawwuf - the distorted image [http://www.inter-islam.org/faith/Tswfdstd.html انٹراسلام . آرگ نامی موقع]</ref>