"فیاض عالم ولی اللہی چشتی نظامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 2:
 
== سوانح ==
والد ماجد کا نام سید مخدوم شرف الہدی ہے، جو خانقاہ لطیفی، رحمن پور، [[کٹیہار]]، [[بہار]] کے سابق سجادہ نشیں تھے۔ شاہ فیاض عالم خانقاہ رحمن پور، رحمن پور، [[کٹیہار]]، [[بہار]] میں سکونت پذیر ہیں۔
ابتدائی تعلیم:
ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں” رحٰمن پور” میں جید عالم دین مولاناعبد الرحمن صاحب مرحوم سے حاصل کی، مزید تحصیل علم کے لیے مدرسہ شمس الہدیٰ پٹنہ،مدرسہ حمیدیہ دربھنگہ،مدرسہ منظراسلام بریلی اور مدرسہ علم الٰہیات کانپورکاسفر کیااورآخرالذکر مدرسہ میں دستارفضیلت سے نوازے گئے۔ واضح رہے کہ مدرسہ منظر اسلام بریلی میں با ضابطہ داخلہ نہیں لیا، بس وہاں جانا ہوا تھا۔
دارالعلوم دیوبند سے فراغت :
مدرسہ علم الہیات کانپور سے فراغت کے بعد مزید علوم اسلامیہ عالیہ کی تحصیل کے لیے آپ نے اسلامی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کا رخ کیا ۔ دسرے مدرسوں میں تحصیل علم کے بعد دارالعلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کرنے کی ایک اہم وجہ تھی کہ حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے داداجان حضرت مولانا حفیظ الدین لطیفی رحمۃاللہ علیہ ایک جید عالم دین ،صاحب نسبت بزرگ،صاحب دیوان ،شاعر اور بہت بڑے مصنف تھے،حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے دیوان وغیرہ کے مطالعہ کے دوران مزید لیاقت و استعداد کی ضرورت محسوس کی اور اس طرح آپ ۱۹۴۱ء؁ د یوبند پہونچے اور داخلہ لیا،۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ، شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند اور حضرت مولانا اعزاز علی رحمتہ اللہ علیہ، شیخ الادب دارالعلوم دیوبند، وغیرہم اساتذہ دارالعلوم دیوبند سے کسب فیض کیا ، اور ۱۹۴۷ء؁ میں فضیلت کے امتحان میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔1949 ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی اے میں داخلہ لیا اور یہاں سے بی،اے ،کی ڈگری حاصل کی۔
درس وتدریس:
تقریباً۲۲سال تک مدرسہ لطیفی رحمٰن پور میں درس دیتے رہے، اس زمانے میں حضرتؒ خانقاہ لطیفی رحمٰن پور کے سجادہ نشیں اورمدرسہ لطیفی کے ناظم تھے۔ 7سال تک حضرت مولانا سہول صاحب بھاگلپوری، سابق استاذ دارالعلوم دیوبند ،کے مدرسہ پورینی بھاگلپورمیں درس و تدریس کی خدمات انجام دیں۔ 1981ء سے 1990ء تک مدرسہ تنظیمیہ باراعید گاہ ، پورنیہ میں پرنسپل رہے۔ اکتوبر 1990ء میں انسان اسکول/ کالج کشن گنج میں بطور لکچرار رہے۔
 
== تصانیف ==