"مدھوبالا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار:تبدیلی ربط V3.4
م محض ایک پیرا کا اضافہ
سطر 1:
{{خانہ معلومات اداکارہ}}
مدھو بالا (14 فروری 1933 سے 23 فروری 1969) 1950 سے 1960ء کے عشرے کی انتہائی خوبصورت اور ہمہ جہت خوبیوں سے مالا مال اداکارہ مدھو بالا نے اپنی فلمی زندگی کا سفر نو سال کی عمر سے شروع کیا تھا۔ 1950 کے عشرے میں وہ سب سے زیادہ مقبول اور معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں ، مدھو بالا نے دو دہائیوں کے فلمی سفر میں 73 بالی ووڈ فلموں میں کام کیا <ref>{{Cite web|last=Says|first=Justin|title=Madhubala – The Biggest Star in The World – Cineplot.com|url=https://cineplot.com/madhubala-the-biggest-star-in-the-world/|access-date=3 December 2020|language=en-US}}</ref>۔ میڈیا میں مدھو بالا کو ہندوستانی سینما کی سب سے زیادہ خوبصورت اور بااثر شخصیت مانا جاتا ہے<ref>{{cite news|last=Bhagat|first=Rasheeda|date=31 May 2011|title=Madhubala's timeless beauty|work=[[بزنس لائن]]|url=http://www.thehindubusinessline.com/opinion/columns/rasheeda-bhagat/madhubalas-timeless-beauty/article2062781.ece|url-status=live|access-date=27 December 2014|archive-url=https://web.archive.org/web/20161226135021/http://www.thehindubusinessline.com/opinion/columns/rasheeda-bhagat/madhubalas-timeless-beauty/article2062781.ece|archive-date=26 December 2016}}</ref> <ref name="autogenerated1">{{Cite web|title=Remembering Madhubala, the 'Marilyn Monroe of Bollywood'|url=https://www.indiatoday.in/amp/education-today/gk-current-affairs/story/madhubala-310060-2016-02-23|website=India Today|access-date=31 August 2019|archive-date=26 April 2019|archive-url=https://web.archive.org/web/20190426100644/https://www.indiatoday.in/amp/education-today/gk-current-affairs/story/madhubala-310060-2016-02-23|url-status=live}}</ref>۔
 
فلمساز اور ہدایت کار [[کیدار شرما]] نے 1947ء میں انہیں اپنی پہلی فلم ’ [[نیل کمل]] ‘ میں بطور ہیروئین سائن کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض تیرہ سال تھی۔ پھر محل، ترانہ، مسٹر اینڈ مسز 55، ہاؤڑا برج، کالا پانی، چلتی کا نام گاڑی جیسی کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے کام کیا۔ لیکن فلم [[مغل اعظم (فلم)|مغل اعظم]] میں ان کی اداکاری اور ان کے حسن کے بہت چرچے ہوئے۔ فلم مغل اعظم کے لیے فلم فیئر ایوارڈ کی طرف سے انھیں بہترین اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا، یہ ان کے فنی سفر میں واحد نامزدگی تھی <ref name="autogenerated1" />۔ان کی آخری فلم جوالا تھی جو 1971 میں ریلیز ہوئی۔
سطر 7:
 
مدھو بالا کا شمار [[بالی وڈ]] کی انتہائی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ ان میں بلا کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی زبردست صلاحیت تھی۔ محکمہ ڈاک نے 2008ء میں ان کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ وہ ہر کردار میں وہ بخوبی ڈھل جاتی تھیں۔ بھارتی سنیما میں [[نرگس]]، [[مینا کماری]] اور [[نوتن]] جیسی اداکاراؤں کے دور میں مدھوبالا نے اپنی ایک منفرد چھاپ چھوڑی تھی۔
 
==== دلپ کمار سے ان کے رشتے ====
وہ دلیپ کمار سے جوار بھاٹا (1949) کے سیٹ پر پہلی بارملی تھیں۔  ان کو دلیپ کمار  بیحد پسند آئے اور وہ ان سے پیار کر بیٹھیں۔ اس وقت ان کی عمر 18 سال تھی اور دلیپ کمار اپنی زیست کی 29 بہاریں دیکھ چکے تھے ۔ انہوں نے 1951 میں ترانہ میں ایک ساتھ پھر کام کیا۔ ان کی محبت اس وقت اور گہری ہوتی گئی جب مغل اعظم کی نو سالہ شوٹنگ شروع  ہوئی۔ وہ دلیپ کمار سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن دلیپ کمار نے انکار کردیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار تیار تھے، لیکن مدھوبالا کے لالچی رشتہ داروں نے اس شادی کو ہونے نہیں دیا۔ 1958 میں ان کے والد آیت اللہ خان نے دلیپ کمار کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کردیا جس کی وجہ سے ان دونوں کی شادی نہیں ہوپائی۔
 
== حوالہ جات ==