"اسرائیل پاکستان تعلقات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏مزید پڑھیے: فارمیٹنگ
+ منتخب
سطر 1:
{{منتخب مقالہ|}}
{{Infobox Bilateral relations|اسرائیل پاکستان|Israel|Pakistan|filetype=svg}}
 
'''اسرائیل پاکستان تعلقات''' ان دو طرفہ تعلقات کو کہا جاتا ہے جو اسلامی جمہوریۂ [[پاکستان]] اور [[یہودی]] مملکت [[اسرائیل]] کے درمیان میں رہے ہیں۔ یہ تعلقات غیر تسلیم شدگی سے لے کر [[سوویت افغان جنگ]] کے دوران میں قریبی تال میل تک ہر دور میں بدلتے رہے۔ ان دونوں مملکتوں کا قیام نظریاتی قرار دادوں پر مبنی رہا ہے (دیکھیے [[دو قومی نظریہ]] اور [[یہودیوں کا وطن]]) اور دونوں ہی ریاستیں [[برطانوی سلطنت]] سے آزاد ہو کر وجود میں آئی تھیں۔ درحقیقت پاکستان اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح پر باضابطہ تعلقات کبھی قائم نہیں ہوئے اور تاحال یہی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل عرب ریاستوں سے کچھ معاہدے کر لے تو وہ اسرائیل سے علانیہ سفارتی تعلقات قائم کریں گے۔ اس کے برعکس پاکستان کے اسرائیل مخالف [[تنظیم آزادی فلسطین]] سے قریبی تعلقات ہیں، مثلاً [[انتفاضہ اول|پہلے انتفاضہ]] کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے رسد رسانی اور طبی امداد کا بندوبست کیا گیا تھا۔ نیز متعدد موقعوں پر [[بین الاقوامی]] سطح پر پاکستان کا اسرائیل کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے کی بنا پر [[ریاست ہائے متحدہ امریکا]] سے کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے۔ جب پاکستان کی جوہری صلاحیتوں کا افشا ہوا تو اسرائیل کو ہمیشہ ان جوہری صلاحیتوں سے خدشہ رہا۔ پاکستان میں بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ اسرائیل نے ان کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن [[اسرائیلی کابینہ|حکومت اسرائیل]] کی کچھ کلیدی شخصیتوں نے اس کی مخالفت کی جس کی بنا پر یہ حملہ نہیں ہو سکا۔