"رنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 25:
* کَبُودی* : نیلا ، نیلگوں۔
کبودی ، نیلم یا sapphire جیسے گہرے نیلے رنگ کو کہاجاتا ہے۔ اس کی اصل یہ ہے کہ فارسی میں نیلم کو یاقوتِ کبود کہا جاتا ہے۔
* شُتُری* : شُتر (اونٹ) کے رنگ کا ، ہلکا بُھورا ، بادامی۔
* زُمُرُّدی* : زمرد کے رنگ کا ، سبز رنگ کا۔
* قِرمِزی* : گہرا سُرخ۔
* کاہی* : گہرا سبز۔
* کاکریزی* : سیاہی مائل اُودا رنگ ، گہرا اُودا رنگ۔
* اَگرئی* : گہرا کشمشی رنگ ، زردی مائل یا بھورا رنگ ، اَگر کے رنگ کا۔
* کاسنی* : سرخی مائل نیلا ، بنفشی ، ہلکا اُودا ، سوسنی رنگ۔
* قَناویزی* : غالباً سرخ رنگ کا ۔ قَناویز دراصل سِلک کا ایک قسم کا کپڑا ہوتا تھا جو عموماً سرخ رنگ کا ہوتا تھا ۔ اس قسم کا کپڑا اب نہیں بُنا جاتا۔
* نیلوفری* : گہرا نیلا۔
* دھانی* : سبز دھان کے رنگ کا ، ہلکا سبز۔
* شربتی* : ہلکا زرد رنگ جو کسی قدر سُرخی مائل ہو۔
* چَمپئی*: ہلکی زردی یا سنہرا پَن لٸے ہوئے۔
* مِٹیالا*: مٹی کے رنگ کا ، خاکستری ، بُھورا۔
* گیروا* : گیرو کے رنگ کا ، جوگیا رنگ کا۔
* مونگیا* : مونگ کے رنگ کا ، سیاہی مائل سبز رنگ کا۔
* تُرَنجی* : نارنجی رنگ کا ، سرخی مائل زرد۔
* شفتالوی* : سیاہی مائل سرخ رنگ کا۔
* آبنوسی* : کالا ، سیاہ۔
* عَنبَری* : سیاہی مائل بھورے یا گہرے سرمئی رنگ کا ، عَنبَر کے رنگ کا۔
* حِنائی* : مہندی کے رنگ کا ، زردی مائل سُرخ۔
* بنفشی* : بنفشئی ، پھیکا نیلا رنگ۔
* کُسمبری* : کُسُمبی یا کُسُمبھی ، سرخی مائل گہرا نارنجی رنگ ، کُسُمب یاکُسُمبھ سے بنایا گیا رنگ۔
* طُوسی* : ایک قسم کا بینگنی رنگ۔
===دیگر===
* صوفیانہ* : سادہ یا ہلکا رنگ۔
* سوقیانہ* : بازاریوں کا سا ، عامیانہ۔
|