"زید بن ارقم" کے نسخوں کے درمیان فرق

1,229 بائٹ کا اضافہ ،  3 مہینے پہلے
مضمون میں اضافہ کیا ہے
(مضمون میں اضافہ کیا ہے)
ایک مرتبہ آنکھ میں درد اٹھا،آپ عیادت کو تشریف لائے،صحت یابی کے بعد پوچھا کیوں ابن ارقم! اگر یہ باقی رہ جاتا تو کیا کرتے؟ عرض کیا صبر کرتا اوراجر کا امیدوار رہتا،فرمایا اگر ایسا کرتے تو خدا کے سامنے بے گناہ جاتے۔<ref>(مسند:۳۶۸و۷۱)</ref>
مصیبت میں لوگوں کی ہمدردی و غمگساری کرتے تھے۔
حرہ کے واقعہ میں حضرت انسؓ کا ایک لڑکا اوربعض اعزہ مارے گئے تو ان کو تعزیت کا ایک خط لکھا کہ میں تم کو خدا کی ایک بشارت سناتا ہوں:آنحضرتﷺ نے فرمایا ہے کہ خدایا!انصار ان کی اولاددر اولاد،ان کی عورتیں اوران کی تمام اولاد کی مغفرت فرما۔
معاصرین کے کمال کا اعتراف نہایت کشادہ دلی سے کرتے تھے اور سوال کرنے والوں کو ان کے پاس بھیج د یتے تھے۔
ایک مرتبہ ابو المنہال بیع صرف کے متعلق ان سے مسئلہ دریافت کرنے آئے ،انہوں نے کہا براءؓ سے پوچھو، وہ مجھ سے بہتر اورزیاد عالم ہیں، جب وہ حضرت براءؓ بن عازب کے پاس گئے تو انہوں نے مسئلہ بتاکر کہا کہ اس کی تصدیق زیدؓ سے کرالینا وہ مجھ سے بہتر اورزیادہ جاننے والےہیں۔<ref>(مسند:۳۷۰)</ref>
امراء اورحکام سے ملتے رہتے تھے،عہدِ نبوت میں تجارت پر بسر اوقات تھی۔
 
 
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}