"کلثوم بن ہدم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
اضافہ کیا ہے
سطر 1:
'''کلثوم بن ہدم''' انصار صحابہ میں مقام و مرتبہ والے صحابی تھے۔
== نام و نسب ==
* پورا نام و نسب كلثوم بن ہدم بن امرئ القيس بن الحارث بن زيد بن عبيد بن زيد بن مالك ابن عوف بن عمرو بن عوف بن مالك بن الأوس الأنصاری الأوسی ہےہے۔
== اسلام ==
ضعیفی کا عالم تھا کہ اسلام کی صدا کانوں میں پہنچی اور انہوں نے اس کو لبیک کہا۔
== میزبان رسول ==
کلثوم بن ہدم مدینہ کے رہنے والے انصاری ہیں کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب ہجرت فرما کر ''قبا'' میں تشریف لائے تو سب سے پہلے انہی کے مکان میں ٹھہرے اور بڑے بڑے مہاجرین صحابہ بھی انہی کے مکان میں ٹھہرے تھے اور انہوں نے سرور عالم کو اپنے گھر میں مہمان بنا کر ایسی میزبانی اور مہمان نوازی کی کہ قیامت تک تاریخ رسالت کے صفحات پر ان کا نام نامی میزبان رسول کی صورت چمکتا رہے گا۔