"سعید بن العاص" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
مضمون میں اضافہ کیا ہے
سطر 10:
فتح مکہ کے بعد قریش کا کوئی گھرانہ اسلام سے خالی نہ رہ گیا تھا، اس وقت سعید کی عمر ۸،۹ سال کی ہوگی ،اس لیے ہوش سنبھالتے ہی انہوں نے اپنے گرد وپیش اسلام کو پرتو فگن دیکھا،عہد نبوی اور عہد صدیقی میں بالکل بچہ تھے، عہد فاروقی کے آخر میں عنفوان شباب تھا، اس لیے ان تینوں زمانوں کا کوئی واقعہ قابلِ ذکر نہیں ہے۔
== حوالہ جات ==
== جرجان اورطبرستان کی فتح ==
حضرت عثمان کے زمانہ میں پورے جوان ہوچکے تھے؛چنانچہ اسی عہد سے ان کے کارناموں کا آغاز ہوتا ہے، ان کا گھرانا ریاست وحکومت میں ممتاز تھا، اس لیے حضرت عثمانؓ نے انہیں اس کام کے لیے منتخب کیا اور ۲۹ ھ میں ولید ابن عقبہ کی جگہ کوفہ کا گور نر مقرر کیا شجاعت و بہادری ورثہ میں ملی تھی،اس لیے کوفہ پر تقرر کے ساتھ ہی ۲۹ھ میں جرجان اورطبرستان پر فوج کشی کردی دوسری طرف سے عبداللہ ابن عامر والی بصرہ بڑھا، سعید کے ساتھ حضرت حسنؓ، حسینؓ،عبداللہ بن عباس، ابن عمرؓ اورابن زبیرؓ وغیرہ تمام نوجوانان قریش تھے <ref>(ابن اثیر:۲/۸۴)</ref>ان لوگوں نے عبداللہ بن عامر کے پہنچنے کے قبل طبرستان پر حملہ کرکے طیمہ ،نامند،رویان اور دبادند فتح کرلیا اورجرجان کے فرما نروانے دولاکھ پر صلح کرلی، کوہستانی علاقہ والوں نے بھی صلح کرلی <ref>(فتوح البلدان بلاذری:۳۴۲)</ref> طبرستان اورجرجان کے بعد آذر بیجان کی بغاوت فرو کی
 
 
{{حوالہ جات}}
{{کاتبین وحی}}