"سعید بن العاص" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
اضافہ کیا ہے
سطر 20:
حضرت عثمانؓ نے مصاحف کی کتابت کے لیے جو جماعت منتخب کی تھی ان میں ایک سعید بھی تھے،(اسد الغابہ:۲/۳۱۱) اور قرآن مجید کی کتابت میں صرف ونحو اور زبان کی صحت کی نگرانی ان ہی کے متعلق تھی ، ان سے حدیثیں بھی مروی ہیں، لیکن چونکہ آنحضرتﷺ کے زمانہ میں بچہ تھے، اس لیے براہ راست مرفوع حدیثیں نہیں ہیں؛بلکہ حضرت عمروؓ عثمان اورعائشہ ؓ سے روایتیں کی ہیں۔
<ref>(ایضاً)</ref>
سعید نہایت عاقل و فرزانہ تھے اور ان کے بہت سے حکیمانہ مقولے ضرب المثل ہوگئے تھے کہا کرتے تھے کہ شریف سے مذاق نہ کرو کہ وہ تم سے جلنے لگے گا اورکمینہ سے مذاق نہ کرو کہ وہ جری ہوجائے گا ،رائے ظاہر کرنے میں بہت محتاط تھے، کسی چیز کے متعلق پسندیدگی اورناپسند یدگی کا اظہار نہ ہونے دیتے تھے کہا کرتے تھے کہ دل بدلتا رہتا ہے،اس لیے انسان کو اظہار رائے میں احتیاط کرنی چاہیے اور ایسا نہ کرنا چاہیے کہ آج ایک چیز کی تعریف و توصیف میں رطب اللسان ہوا، اور کل اس کی مذمت شروع کردے۔
 
<ref>(اصابہ:۲/۹۸)</ref>
{{حوالہ جات}}
{{کاتبین وحی}}