"عدی بن حاتم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏عہد مرتضوی: درستی املا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ اینڈرائیڈ ایپ ترمیم)
مضمون میں اضافہ کیا ہے
سطر 74:
جو شخص ان کے رتبے سے کم سوال کرتا ہے اسے نہ دیتے تھے۔ یہ [[صحیح مسلم]] میں بروایت میں مروی ہے کہ ایک شخص نے سو درہم کا سوال کیا اتنی کم رقم کا سن کر بولے میں حاتم کابیٹا ہوں اورتم مجھ سے سو درہم مانگتے ہو خدا کی قسم ہرگز نہ دوں گا۔
ان کی فیاضی سے انسان سے لے کر حیوان تک یکساں مستفید ہوتے تھے۔ چیونٹیوں کی غذا مقرر تھی ،ان کے کھانے کے لیے روٹیاں توڑ کر ڈالتے تھے اور کہتے تھے یہ بھی حقدار ہیں۔ <ref>سیرہ الصحابہ جلد اول از مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی جلد چہارم حصہ ہفتم صفحہ 387 تا 390</ref>
== یاد گار نبوی میں عزت ==
عدی اپنے ذاتی فضائل اورخاندانی وجاہت کی وجہ سے بڑی عزت و وقعت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے،جب آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو آپ ان کی لیے جگہ خالی کردیتے ، خلفاء کے یہاں بھی یہی عزت تھی، ایک مرتبہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں مدینہ آئے اوران سے مل کر پوچھا آپ نے مجھے پہچانا،فرمایا پہچانتا کیوں نہیں تم اس وقت ایمان لائے،جب لوگ کفر میں مبتلا تھے،تم نے اس وقت حق کو پہچانا جب لوگ اس کے منکر تھے اور تم نے اس وقت وفا کی جب لوگ دھوکا دے رہے تھے اور تم اس وقت آئے جب لوگ پیٹھ پھیر رہے تھے، سب سے پہلا صدقہ جس نے رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کے چہروں کو بشاش کیا وہ تمہارے قبیلہ طے کا تھا۔
<ref>(اصابہ:۴/۲۲۹،خفیف تغیر کے ساتھ یہ روایت بخاری کتاب المغازی میں بھی ہے)</ref>
 
== حوالہ جات ==