"ام کلثوم بنت محمد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← گذرا
سطر 10:
 
آنحضرت {{درود}} کی [[ہجرت مدینہ]] کے ساتھ ام کلثوم نے بھی ہجرت کی اور باقی عرصہ [[مدینہ]] میں ہی گزارا۔ ام کلثوم نے [[شعبان]] [[9ھ]] میں انتقال فرمایا۔ نماز جنازہ آنحضرت {{درود}} نے پڑھائی۔
یہ پہلے ابو لہب کے دوسرے بیٹے ''عتیبہ'' سے بیاہی گئی تھیں مگر ''سورۂ تبت یدا'' میں ابو لہب کی برائی سن کر ''عتیبہ'' اس قدر طیش میں آگیا کہ اس نے گستاخی کرتے ہوئے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر جھپٹ کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم كے پیراہن شریف کو پھاڑ ڈالا اورام کلثوم کو طلاق دے دی حضور رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے قلب نازک پر اس گستاخی اور بے ادبی سے انتہائی صدمہ گزراگذرا اور جوش غم سے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی [[زبان]] مبارک سے بے اختیار یہ الفاظ نکل گئے کہ۔
''یااللہ! اپنے کتوں میں سے کسی کتے کو اس پر مسلط فرمادے ''۔
اس دعائے نبوی کا یہ اثر ہوا کہ ملک شام کے راستہ میں یہ قافلہ کے بیچ میں سویا تھا اور ابو لہب قافلہ والوں کے ساتھ پہرہ دے رہا تھا مگر اچانک ایک شیر آیا اور عتیبہ کے سر کو چبا گیا اور وہ مرگیا بی بی رقیہ کی وفات کے بعد حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے 3ھ میں ام کلثوم کا نکاح عثمان غنی کے ساتھ کر دیا مگر ان کے شکم مبارک سے کوئی اولاد نہیں ہوئی 9ھ میں ام کلثوم کی وفات ہوئی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور مدینہ منورہ کے قبرستان [[جنت البقیع]] میں ان کو دفن فرمایا۔<ref>شرح العلامۃ الزرقانی،الفصل الثانی فی ذکر اولادہ الکرام علیہ وعلیہم الصلوۃ والسلام، ج4، ص325۔327</ref><ref>جنتی زیور،عبد المصطفٰی اعظمی، صفحہ 502، ناشر مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی</ref>