"انقلاب فرانس" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
م خودکار: درستی املا ← گذر؛ تزئینی تبدیلیاں |
||
سطر 9:
مگر اُن کی یہ خواہش آئندہ توقعات بہت جلد مایوسی میں تبدیل ہوگئیں۔ لوئی اور اس کی حکومت سرکاری خزانے کے دیوالیہ پن کو دور کرنے سے قاصر رہی۔ بلکہ جنگ آزادی امریکا نے فرانس کی مالی حالت اور بھی ابتر کردی۔ اس جنگ کا ایک اور اثر یہ بھی ہوا کہ امریکا سے واپس آئے ہوئے فرانسیسی سپاہیوں نے جمہوریت، مساوات وغیرہ کے نظریات سے دیہی طبقے کو روشناس کرایا۔ شہری طبقہ [[جین جیکس روسو|روسو]] اور والیٹر جیسے ادیبوں اور مفکروں کی بدولت ان نظریات سے پہلے ہی متعارف تھا اس لیے 1787ء میں ذمے دارحکومت کے حق میں تحریک کا چل نکلنا غیر قدرتی نہ تھا۔ چنانچہ جب 5 مئی 1789ء کو لوئی نے Estates Journal کا اجلاس طلب کیا کہ نئے ٹیکسوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو پر کیا جائے تو پارلیمان کے اراکین نے فوری اور اشد ضروری مالی مشکلات کو حل کرنے کی بجائے نظریاتی مباحث کھڑے کر دیے اور ذمے دار حکومت کے قیام کا مطالبہ شروع کر دیا۔ 24 جون 1789ء کو پارلیمان نے اپنے آپ کو مجلس دستور ساز (نیشنل اسمبلی) قرار دے کر ملکی دستور کی تخلیق کا کام اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ اس کے بعد یہ لوگ دو برس تک یعنی 7 جون 1791ء تک ایسے مباحثات میں پھنسے رہے جن کا حالات موجودہ یا پیش آمدہ مصائب سے دور کا بھی تعلق نہ تھا۔ اسی اثنا میں 14 جولائی 1789ء کا وہ واقعہ بھی پیش آیا جس میں اہل [[پیرس]] نے [[باستیل]] کے جیل خانے کو منہدم کر دیا۔
انہدام باستیل سے پیرس کا باثروت طبقہ ڈر گیا اور اس نے بادشاہ سے اجازت لیے بغیر اپنی حکومت قائم کر لی۔ ان کی حکومت کے قیام کی خبر جب دیہی طبقے کے کانوں میں پڑی اور انھیں یہ بھی معلوم ہوا کہ باستیل کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ تو ان کے دلوں سے قانون کا احترام اٹھ گیا۔ اور انھوں نے 4 اگست 1789ء کو بغاوت کر دی۔ سیاسی لیڈروں نے مزارعین کو وہ مراعات دینے کا وعدہ کیا جو اس بغاوت سے پیشتر انھیں دینے سے گریزاں تھے۔ اس طرح اسمبلی نے دستور سازی کی شکل میں جو سیاسی طوفان پیدا کیا تھا۔ اس کا پانی اب ان کے اپنے سروں سے
== مزید دیکھیے ==
سطر 18:
{{زمرہ کومنز|French Revolution}}
[[زمرہ:انقلاب فرانس| ]]
[[زمرہ:1789ء کے تنازعات]]
[[زمرہ:1790ء کے تنازعات]]
|