"ابو سفیان بن حرب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 25:
صحر نام،ابو سفیان کنیت،نسب نامہ یہ ہے ضحر بن حرب بن امیہ بن شمس بن عبد مناف قرشی اموی، ابو سفیان کا خاندان بنی امیہ قریش کی نہایت مقتدر شاخ تھی اور عقاب یعنی قریش کے قومی نشان کا حامل یہی خاندان تھا، علمدار اسی خاندان کے ارکان بنائے جاتے تھے،ظہور اسلام کے وقت اس عہد ہ پر ابو سفیان ممتاز تھے،جب قریش میں کوئی جنگ چھڑنے والی ہوتی تھی، تو معززینِ قریش جمع ہوکر علمدار کے ہاتھ میں علم دیتے تھے۔
<ref>(اسد الغابہ:۵/۳۱۶)</ref>
== اسلام سے پہلے ==
 
ظہور اسلام کے وقت اس کی سب سے زیادہ مخالفت ان ہی لوگوں کی جانب سے عمل میں آئی جو قریش کے سب سے بااثر رئیس تھے اورجن کا اثر واقتدار نسلاً بعد نسل چلا آتا تھا، ابو سفیان بھی رؤسائے قریش کے سب سے بااثر رئیس تھے اور جن کا اثر واقتدار نسلاً بعد نسل چلا آتا تھا، ابو سفیان بھی رؤ سائے قریش میں تھے اور بنی ہاشم کے حریف تھے،اس لیے اسلام اور پیغمبر ﷺ اسلام کے ساتھ انہیں دوہری مخالفت تھی؛چنانچہ وہ آنحضرتﷺ کی ایذارسانی،مسلمانوں کی مخالفت اوراسلام کے استیصال میں سب سے پیش پیش رہتے تھے اسلام کے مٹانے میں انہوں نے اپنی پوری قوتیں صرف کردیں،آغاز دعوتِ اسلام سے لیکر فتح مکہ تک اسلام کی مخالفت اوراس کی بیخ کنی کا کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا دعوتِ اسلام کےآغاز میں قریش کا جو وفد آنحضرتﷺ کے چچا ابو طالب کے پاس آپ کی شکایت لیکر گیا تھا اس کے ایک رکن ابو سفیان بھی تھے۔
<ref>(سیرۃ ابن ہشام :۱/۱۳۸)</ref>