"ابو سفیان بن حرب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 82:
== جنگ یرموک میں شرکت ==
حضرت عمرؓ کے عہدِ خلافت میں شام کی فوج کشی میں اپنے پورے کنبہ کو لیکر شریک ہوئے ،خود یہ ان کے بیٹے یزید،معاویہ اوران کی بیوی ہندہ سب شریک تھے، یرموک کی جنگ میں انہوں نے بڑا نمایاں حصہ لیا، جب مسلمانوں پر رومیوں کا ریلا زیادہ ہوا، تو ابو سفیان بارگاہ ایزدی میں فتح ونصرت کی دعا کرتے جاتے تھے اور مسلمانون کو ابھارتے جاتے تھے کہ ، اللہ اللہ تم لوگ عرب کا ہالہ اس کا خلاصہ اوراسلام کے دست وبازو ہو،اور تمہارے حریف روم کا ہالہ ،اسکا خلاصہ اور مشرکین کے مددگار ہیں،خدایا آج کا دن تیرا دن ہے،اپنے عاجز بندوں کی مدد فرما،<ref>(اسد الغابہ :۲۱۲)</ref> ان کی بیوی ہندہ مردانہ ہمت کے ساتھ مسلمانوں کو للکارتی تھیں کہ مسلمانو! غیر مختونوں کو لینا <ref>(فتوح البلدان بلاذری:۱۴۲)</ref> اس غزوہ میں ابو سفیان کی دوسری آنکھ بھی جاتی رہی اور وہ خدا کی راہ میں ظاہری بینائی سے محروم ہوگئے۔
== وفات ==
 
حضرت عثمانؓ کے عہدِ خلافت ۳۱ سے لیکر ۳۴ تک کسی ۳۴ میں وفات پائی اس وقت اٹھاسی سال کی عمر تھی، حضرت عثمانؓ نے نماز جنازہ پڑھائی ،بعض روایتوں کے مطابق خود امیر معاویہ نے نماز پڑھائی تھی۔