"زبیر ابن عوام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 86:
<big>آنحضرت ﷺ جب مکہ میں داخل ہوئے اورہر طرف سکون واطمینان ہوگیا تو حضرت زبیر ؓ اورحضرت مقداد بن اسود ؓ اپنے گھوڑوں پر بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوئے،آنحضرت ﷺ نے کھڑے ہوکر ان کے چہروں سے گرد غبار صاف کیا اورفرمایا میں نے گھوڑے کے لیے دو حصے اورسوار کے لیے ایک حصہ مقرر کیا ہے،جوان حصوں میں کمی کریگا خدا اس کو نقصان پہنچائےگا۔
<ref>(طبقات ابن سعد قسم اول جزء ثالث صفحہ ۷۳)</ref></big>
 
== مختلف غزوات ==
<big>فتح مکہ کے بعد واپسی کے وقت غزوۂ حنین پیش آیا کفار کمین گاہوں میں چھپے ہوئے مسلمانوں کی نقل و حرکت دیکھ رہے تھے، حضرت زبیر ؓ اس گھاٹی کے قریب پہنچے تو ایک شخص نے اپنے ساتھیوں سے پکار کر کہا"لات وعزیٰ کی قسم یہ طویل القامت سوار یقینا زبیر ؓ ہے،تیار ہوجاؤ ،اس کا حملہ نہایت خطرناک ہوتا ہے" یہ حملہ ختم ہی ہوا تھا کہ ایک زبردست جمیعت نے اچانک حملہ کردیا، حضرت زبیر ؓ نہایت پھرتی اورتیزدستی کے ساتھ اس آفتِ ناگہانی کو روکا اوراس قدر شجاعت وجانبازی سے لڑے کہ یہ گھاٹی کفارسے بالکل صاف ہوگئی۔</big>