"زبیر ابن عوام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← 2، ہو گیا، پڑ گیا، 3، 4، 5، کیے، 7، 8، 9، 0، عبد اللہ، پڑ گئے، ہو سکا، \1 رہے، چاہیے، بے امنی، اور، کر دیا، ہو گئی، جس، ہو گئے، کر دیے، کر لیا، دیے، 1، 6
اضافہ کیا ہے
سطر 137:
</big>
 
== جنگ جمل اورحضرت زبیرؓ کی حق پسندی ==
 
<big>حضرت طلحہ وزبیر ؓ نے اہل کوفہ کو بھی خطو ط لکھ کر شرکت کی ترغیب دی ؛لیکن وہاں حضرت حسن ؓ نے پہنچ کر پہلے ہی ان کو اپنا طرفدار بنالیا اور تقریبا ًنوہزار کی عظیم الشان جمعیت مقام ذی قار میں حضرت علی ؓ کی فوج سے مل کر بصرہ کی طرف بڑھی، حضرت طلحہ وزبیر کو معلوم ہوا تو انہوں نے بھی اپنی فوج کو مرتب ومنظم کرکے آگے بڑھادیا، دسویں جمادی الآخر ۳۶ھ جمعرات کے دن دونوں فوجوں میں مڈ بھیڑ ہوئی، کیسا عبرت انگیز نظارہ تھا،چند دن بیشتر جو لوگ بھائی بھائی تھے، آج باہم ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوکر نگاہِ غیظ وغضب سے اپنے مقابل کو گھوررہے ہیں ؛لیکن ذاتی مخاصمت وعداوت سے نہیں بلکہ حق وصداقت کے جوش میں ،یہی وجہ ہے کہ ایک ہی قبیلہ کے کچھ آدمی اس طرح ہیں تو کچھ اس طرف ،چونکہ دونوں جماعتوں کے سربراہ کاروں کو اصلاح مدنظر تھی۔</big>