"بھارت میں کووڈ 19 کی وبا کے دوران مسلمانوں کی سماجی خدمات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← علاحدہ، اور؛ تزئینی تبدیلیاں
←‏خلاصہ: اس کو سیاق و سباق کے پیش نظر جس سے بدل دیا
سطر 225:
امریکی سماجی تحقیقاتی ادارے [[پیو ریسرچ سینٹر]]نے اواخر 2019ء اور اوائل 2020ء میں کووڈ کی وبا سے عین قبل 29,999 بھارتیوں کا ایک بالمشافہ سروے کیا جس میں بھارتی سماج کی مذہبی شناخت، قومیت اور رواداری کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اس سروے میں ملک کے سبھی مذہبی فرقوں سے تعلق لوگوں کے افکار کو شامل کیا گیا تھا۔ <ref>[https://www.pewresearch.org/fact-tank/2021/06/29/key-findings-about-religion-in-india/ بھارت میں مذہب سے تعلق سے کلیدی معلومات کی دریافت] </ref> اس سروے کی ایک خاص بات یہ دیکھی گئی کہ اس میں حصہ لینے والے تقریبًا سبھی مسلمانوں (95 فی صد) نے بالاتفاق اپنے بھارتی ہونے میں فخر محسوس کیا اور اس کی ثقافت کے لیے لیےاپنی گہری دل چسپی ظاہر کی۔<ref>[https://newsable.asianetnews.com/top-stories/95-percent-muslims-in-the-country-proud-to-be-india-pew-survey-vpn-qvntg1 پچانوے فی صد مسلمان ہندوستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں]</ref> دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ملک کے مسلمانوں کے ایک معتد بہ حصے نے مذہب سے اپنی گہری وابستگی کا بھی اظہار کیا اور حالاں کہ امن و آشتی میں اپنے یقین کا اظہار کیا، تاہم وہ لوگ اکثریت ہندو فرقے کے افراد ہی کی طرح [[بین العقیدہ شادی]]، خصوصًا اپنی عورتوں کی غیر مذہب والوں سے شادی کرنے کے خلاف رخ اختیار کرتے ہوئے پائے گئے۔<ref>[https://thediplomat.com/2021/07/mingled-faiths-separate-peoples-pew-research-centers-new-survey-of-indian-religious-communities/
95% Muslims in the country proud to be Indian: Pew survey گھل مل جانے والے عقائد، الگ تھلگ لوگ: پیو ریسرچ سینٹر کا نیا بھارتی فرقوں کا سروے]
</ref> اس سروے سے، اسجس کی تشہیر جولائی 2021ء میں کی گئی تھی، یہ واضح ہوتا ہے کہ جذباتی طور بھارت کے مسلمان اپنے وطن سے وابستہ ہیں اور دیگر ابنائے وطن سے امن و آشتی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، حالاں کہ وہ اپنی علاحدہ شناخت بنائے رکھنے کے بھی قائل ہیں اور اپنی مذہبی اقدار پر بھی وہ کسی نہ کسی طرح کار بند ہیں۔ اس طرح سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں مذہبی سخاوت ہی کی تعلیمات مسلمانوں کو دیگر ہم وطنوں کی مدد اور ان کی خبر گیری پر مائل ہونے پر آمادہ کر چکی ہے اور وہ کبھی عیاں طور پر کبھی پوشیدہ طور عام حالتوں اور کووڈ 19 کی جیسی وبائی حالات میں بھی خدمت خلق کے جذبے سے آگے بڑھتے رہے ہیں۔
 
== مزید دیکھیے ==