"عزیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 57:
بنی اسرائیل کی سرکشی اور شرارت حد سے تجاوز کرچکی ہے اور ظلم و فساد کا بازار گرم ہے کہ خدا کی جانب سے اس زمانہ کے پیغمبر یرمیاہ (علیہ السلام) پر وحی آتی ہے کہ بنی اسرائیل میں منادی کر دو کہ وہ ان حرکات بد سے باز آجائیں ورنہ گزشتہ قوموں کی طرح ان کو تباہ و برباد کردیا جائے گا۔ یرمیاہ (علیہ السلام) نے خدا کا یہ پیغام جب بنی اسرائیل تک پہنچایا تو انھوں نے کوئی اثر قبول نہ کیا اور ظلم و شرارت میں اور اضافہ اور یرمیاہ (علیہ السلام) کے ساتھ مخول شروع کردیا اور ان کو زندان میں ڈال دیا۔ اس حالت میں بھی یرمیاہ (علیہ السلام) نے ان کو بتایا کہ وہ بابل کے بادشاہ کے ہاتھوں برباد ہوں گے اور وہ ان کو قید کر کے بابل لے جائے گا اور یروشلم کو مٹایا جائے گا <ref>(یرمیاہ نبی کا صحیفہ عہد نامہ قدیم)</ref></big>
 
<big>تقریباً ساتویں صدی قبل مسیح کا وسط تھا کہ بابل میں بنوکدنذر (بخت نصر ) کا ظہور ہوا اور اس نے اپنی قاہرانہ اور جابرانہ طاقت سے قرب و جوار کی تمام حکومتوں کو مسخر اور زیر کرلیا اور تھوڑے عرصہ میں اس نے فلسطین پر پے بہ پے تین حملے کر کے بنی اسرائیل کو شکست فاش دے کر یروشلم اور فلسطین کے تمام علاقہ کو برباد کر ڈالا اور تمام بنی اسرائیل کو قید کر کے بھیڑ بکریوں کی طرح ہنکاتا ہوا بابل لے گیا اور توراۃ کے تمام نسخوں کو خاکستر کردیا اور ایک نسخہ بھی اسرائیلیوں کے ہاتھ میں محفوظ باقی نہ رہا۔ جب بخت نصر اسرائیلی گھرانوں کو قید کر کے غلام بنا رہا تھا تو کسی شخص نے اس سے یہ کہا کہ یہاں ایک شخص یرمیاہ زندان میں قید ہے ‘ اس نے تیرے اس حملہ سے پہلے ان سب حالات کے متعلق پیشین گوئی کر کے بنی اسرائیل کو ڈرایا تھا ‘ مگر اس کی قوم نے اس کی بات پر کان نہ دھرا اور اس کو زندان میں ڈال دیا۔ بخت نصر نے یہ سنا تو یرمیاہ (علیہ السلام) کو قید خانہ سے باہر نکالا اور ان سے بات چیت کرتا رہا۔ یرمیاہ (علیہ السلام) کی علم و دانش سے معمور گفتگو سن کر اس نے خواہش کی کہ وہ بھی اس کے ساتھ بابل چلیں وہ ان کو احترام سے رکھے گا مگر حضرت یرمیاہ نے یہ کہہ کر اس کی خواہش کو رد کردیا کہ جبکہ میری قوم اس ذلت کے ساتھ بابل جارہی ہو ‘ میں اس عزت کے مقابلہ میں اپنی موجودہ حالت کو ترجیح دیتا ہوں۔ <ref>(البدایہ والنہایہ جلد ٢ ص ٣٨۔ ٣٩ جلد ٢‘ تاریخ ابن خلدون وانسائیکلو پیڈیا آف اسلام۔ )</ref></big>
 
[[فائل:Ezra's_Tomb_(7304692382).jpg|بائیں|تصغیر|250x250پکسل| 1924 [[عراق|میں جنوبی عراق کے]] شہر العمارہ میں واقع عزیر کا مقبرہ]]