"ابو ایوب انصاری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون میں اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 31:
حضرت ابو ایوبؓ کی زوجہ کا نام حضرت ام حسن بنت زید انصاریہؓ ہے وہ مشہور صحابیہ تھیں ،ابن سعد کا بیان ہے کہ ان کے بطن سے صرف ایک لڑکا عبدالرحمن تھا،اس حسن خدمت اور محبت کی یادگار میں جو آپ کو آنحضرت ﷺ کی ذات سے تھی،تمام اصحابؓ اوراہل بیت آپ سے محبت وعظمت کے ساتھ پیش آتے تھے،حضرت ابن عباسؓ،حضرت علیؓ کی طرف سے بصرہ کے گورنر تھے،اسی زمانہ میں آپ حضرت ابن عباسؓ کی ملاقات کو بصرہ تشریف لے گئے ابن عباسؓ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جس طرح آپ نے آنحضرتﷺ کی اقامت کے لئے اپنا گھر خالی کردیا تھا، میں بھی آپ کے لئے اپنا گھر خالی کردوں اوراپنے تمام اہل وعیال کو دوسرے مکان میں منتقل کردیا اور مکان مع اس تمام سازوسامان کے جو گھر میں موجود تھا آپ کی نذر کردیا۔
 
== مصر کا سفر ==
 
حضرت علیؓ کے بعد امیر معاویہؓ کی حکومت کا زمانہ آیا، عقبہ بنؓ عامر جہنی کی طرف سے مصر کے گورنر تھے،حضرت عقبہؓ کی امارت میں حضرت ابوایوبؓ کو دو مرتبہ سفر مصر کا اتفاق ہوا، پہلا سفر طلب حدیث کے لئے تھا،انہیں معلوم ہوا تھا کہ حضرت عقبہؓ کسی خاص حدیث کی روایت کرتے ہیں،صرف ایک حدیث کے لئے حضرت ابو ایوبؓ نے عالم پیری میں سفر مصر کی زحمت گوارا کی ،مصر پہنچ کر پہلے مسلمہؓ بن مخلد کے مکان پر گئے، حضرت مسلمہؓ نے خبر پائی تو جلدی سے گھر سے باہر نکل آئے اور معانقہ کے بعد پوچھا کیسے تشریف لانا ہوا، حضرت ابوایوبؓ نے فرمایا کہ مجھ کو عقبہ کا مکان بتا دیجئے، مسلمہ سے رخصت ہوکر عقبہ کے مکان پر پہنچے ان سے "سترالمسلم" کی حدیث دریافت فرمائی اورکہا کہ اس وقت آپ کے سوا اس حدیث کا جاننے والا کوئی نہیں، حدیث سن کر اونٹ پر سوار ہوئے اور سیدھے مدینہ منورہ واپس چلے گئے۔
<ref>(مسنداحمد:۴/۱۵۳)</ref>
 
== وفات ==