"ابو ایوب انصاری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 49:
<ref>(بخاری:۱/۲۴۸)</ref>
 
عاصم بن سفیان ثقفی غزوہ ٔسلاسل میں شرکت کی غرض سے گھر سے نکلے تھے،ابھی منزل مقصود سے دور تھے کہ اختتام جنگ کی خبرآئی انہیں نہایت افسوس ہوا اوروہ حضرت امیر معاویہؓ کے دربار میں گئے ،اس وقت حضرت ابو ایوبؓ اورعقبہؓ بن عامر بھی موجود تھے، ان کی موجودگی میں عاصم نے حضرت ابوایوبؓ سے مسئلہ دریافت کیا، ان دونوں بزرگوں سے نہیں پوچھا،حضرت ابوایوبؓ کو یہ گوارانہ ہوا،اس لئے انہوں نے مسئلہ کا جواب دیکر عقبہؓ سے تصدیق کرائی کہ ان کو کسی قسم کا خیال نہ پیدا ہو۔
 
<ref>(مسند احمد:۵/۴۲۳،ونسائی،باب فضل الوضو)</ref>
ابن اسحق (مولیٰ بنی ہاشم)اور بعض دوسرے بزرگوں میں یہ بحث تھی کہ نبیذ کس کس برتن میں بنا سکتے ہیں؟اورقرع کے بارے میں بحث چل رہی تھی، حضرت ابو ایوبؓ انصاری کا ادھر سے گزر ہوا تو لوگوں نے ان کے پاس ایک آدمی کو تحقیق مسئلہ کے لئے روانہ کیا،حضرت ابوایوبؓ نے فرمایا کہ آنحضرتﷺ نے مزفت میں نبیذ بنانے کی ممانعت کی ہے،اس شخص نے قرع کا لفظ دہرایا مگر حضرت ابوایوبؓ نے پھر یہی جواب دیا۔
<ref>(مسنداحمد:۵/۴۱۴)</ref>
حضرت ابوایوبؓ کے حب علم اورنشر معارف کی انتہا یہ ہے کہ بستر مرگ پر بھی ان کی زبان اشاعت حدیث کا مقدس فرض ادا کررہی تھی،وفات سے قبل انہوں نے آنحضرتﷺ سے دو حدیثیں روایت کیں، جو پہلے کبھی انہوں نے بیان نہیں کی تھیں، ان کی رحلت کے بعد عام اعلان کے ذریعہ سے وہ لوگوں تک پہنچائی گئیں۔
<ref>(مسند احمد:۵/۴۱۴)</ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات|}}