"عمر بن عبد العزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 336:
میری جان تم پر سے قربان جن کو میں نے خالی ہاتھ چھوڑا ہے، لیکن خدا کا شکر ہے کہ میں نے تم کو اچھی حالت میں چھوڑا،میرے بچو!تم کسی ایسے عرب اورذمی سے نہ ملو گے جس کا تم پر حق ہو،بچو دوباتوں میں سے ایک بات تمہارے باپ کے اختیار میں تھی ایک یہ کہ تم دولت مند ہوجاؤ اور تمہارا باپ دوزخ میں جائے،دوسرے یہ کہ تم محتاج رہو اور تمہارا باپ جنت میں داخل ہو،ان دونوں میں اس کو یہ زیادہ پسند تھا کہ تم محتاج رہو اوروہ جنت میں جائے اچھا اب جاؤ خدا تم کو حفظ وامان میں رکھے۔
<ref>(سیرت عمر بن عبدالعزیز:۵۳)</ref>
 
=== آخری وصیتیں اوروفات ===
بعض لوگوں نے عرض کیا،آپ مدینہ منتقل ہوجاتے اورروضہ نبویﷺ میں جو چوتھی جگہ خالی ہے اس میں رسول اللہ ﷺ ابوبکرؓ وعمرؓ کے ساتھ دفن ہوتے،یہ سن کر فرمایا خدا کی قسم آگ کے سوا اگر خدا مجھے ہر قسم کے عذاب دے تو میں انہیں بخوشی منظور کرلوں گا،لیکن یہ گوارا نہیں کہ خدا کو یہ معلوم ہو کہ میں اپنے کو رسول اللہ ﷺ کے پہلو میں دفن ہونے کے قابل سمجھتا ہوں۔
<ref>(طبقات ابن سعد:۵/۲۸۳)</ref>