"عمر بن عبد العزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون میں اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 382:
<ref>(تہذیب الاسماء:۱/۱۸)</ref>
 
=== احادیث نبوی کا تحفظ ===
 
حدیث نبوی کی انہوں نے بڑی خدمت کی،ہر ممکن طریقہ سے اس کی اشاعت کی اوراس کو محفوظ کیا،ان کا سب سے بڑا کارنامہ احادیث نبوی کی تدوین اوراس کا تحفظ ہے،اگر آپ نے اس کی طرف توجہ نہ کی ہوتی تو احادیث نبویﷺ کا بڑا حصہ ضائع ہوجاتا۔
آپ کے زمانہ میں مرور زمانہ کے ساتھ اکابر علماء اورحفاظ حدیث اٹھتے جاتے تھے،جب آپ نے دیکھا کہ یہ بہار آخر ہورہی ہے،اگر احادیث کی حفاظت نہ کی گئی تو اس کا بڑا حصہ علماء کے ساتھ دفن ہوجائے گا، تو قاضی ابوبکر بن حزم گورنر مدینہ کو لکھا کہ احادیث نبوی کی تلاش وجستجو کرکے ان کو لکھ لو کیونکہ مجھے علم کے مٹنے اورعلماء کے فنا ہونے کا خوف ہے،لیکن صرف رسول اللہ ﷺ کی احادیث قبول کی جائیں۔ <ref>(بخاری کتاب العلم باب کیف یقبض العلم)</ref>
حافظ ابن حجر کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام صوبوں کے گورنروں کے نام اسی مضمون کا فرمان بھیجا تھا۔
<ref>(تہذیب الاسماء:۱/۱۸)</ref>